سلسلہ احمدیہ — Page 317
317 قسمیں۔معاہدہ صلح حدیبیہ۔میثاق مدینہ۔معاہدات کی پابندی میں اسوۃ رسول۔معاہدات کی پابندی کی مختلف مثالیں۔قول میں عدل۔بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول نسلی برابری کا عظیم الشان چارٹر۔نسل پرستی سے بچاؤ کے لئے قرآن کریم کی حکیمانہ تعلیم۔بین الاقوامی جھگڑوں کے فیصلہ کے لئے قرآن کی عادلانہ تعلیم اور قرآنی تعلیم کی خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں آئندہ جنگوں کا خطرہ۔بلا امتیا ز تمام بنی نوع انسان کے معاملات میں نیکی کی قرآنی تعلیم۔رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم۔والدین کے بچوں پر حقوق۔والدین سے حسن سلوک کی تعلیم۔اولاد کے والدین پر حقوق۔اولاد کے مابین عدل کی تعلیم۔اولاد سے عدل کی جزا۔عدل کے بعد اولاد سے احسان کی تعلیم۔تکریم اولاد۔بتائی کے حقوق۔یتامیٰ کے بارہ میں احسان کی تعلیم۔اقرباء کے حقوق۔صلہ رحمی کی تعلیم۔صلہ رحمی، رحم اور رحمانیت کا باہمی تعلق۔یہ ان بہت سے موضوعات میں سے چند ایک ہیں جن پر اس کتاب میں قرآن وسنت اور احادیث نبویہ کے حوالہ سے بہت عمدہ رنگ میں اور آسان انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔فی زمانہ ان موضوعات کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔دنیا میں قیام امن کے لئے اسلامی تعلیم میں ان امور پر کافی رہنمائی موجود ہے۔اس پہلو سے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لئے اس کتاب کا مطالعہ بہت مفید اور اہم ہے۔یہ چاروں خطابات اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی طبع ہو چکے ہیں۔Revival of Religion ضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ نے 1983ء میں نجی آئی لینڈ کے دورہ کے دوران 23 ستمبر کو حضرت فجی میں صووا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک میں احمدیت اور مذاہب کے احیاء کی فلاسفی کے موضوع پر خطاب فرمایا جو پہلے Philosophy of The Revival of Religion کے نام سے اور بعد میں صرف Revival of Religion کے نام سے شائع ہوا۔اس مختصر سے رسالہ میں آپ نے احیاء مذاہب کی فلاسفی پر بصیرت افروز روشنی ڈالتے ہوئے اسلام میں مسیح موعود کی بعثت سے متعلق پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے تاریخ قرآنی کے حوالہ سے ان کی حقیقت کو پیش کیا ہے۔