سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 10 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 10

10 مغربی جرمنی کی اس پہلی مجلس مشاورت میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: آئندہ سے اس مجلس شوری کی صدارت اگر مرکزی نمائندہ کوئی خاص مقرر نہ ہو تو امیر ملک ہی کیا کرے گا اور اس کی شکل یہ ہوگی کہ مجلس شوری اپنے مسائل پر غور کر کے سالانہ بجٹ پاس کر کے بھجوایا کرے گی اور وہ مشورے خاص جن کا ملک سے تعلق ہے ان کے متعلق سفارشات کرے گی اور ایسی سفارشات بھی کرے گی جو ان کے نزدیک مجلس شوری مرکز یہ میں پیش ہونی چاہئیں۔اور جیسا کہ ظاہر ہے نام سے، یہ مشورے ہیں صرف اور اس وقت تک واجب التعمیل نہیں ہوں گے جب تک خلیفہ وقت کی منظوری نہ ہو۔“ رپورٹ مجلس شوری جرمنی ( غیر مطبوعہ ) صفحہ 3) 29 اگست 1982ء کو جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ کی پہلی ملکی مجلس شوری کا انعقاد ہوا۔مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے موقع پر مورخہ 11 / اور 12 ستمبر 1982ء کو جماعت احمد یہ سپین کی پہلی مجلس شوری کا انعقاد ہوا۔یہ شوری دو دن تک جاری رہی اور اس شوری کی اکثر کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی۔اس شوری میں دنیا بھر سے مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے لیے تشریف لانے والے وفود بھی شامل ہوئے اس لئے ایک لحاظ سے اس شوری کو عالمی حیثیت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔دیگر ممالک کی طرح حضور رحمہ اللہ کے قیام کی برکت سے مؤرخہ 4 ستمبر 1982ء کو ہالینڈ میں بھی یہاں کی پہلی ملکی شوری کا انعقاد ہوا۔جماعت احمدیہ یو کے کی پہلی باقاعدہ ملکی شوریٰ بھی حضور رحمہ اللہ کے اسی دورہ کے دوران حضور رحمہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔1983ء میں آسٹریلیا اور فار ایسٹ کے دورہ کے دوران 10 ستمبر 1983ء کو مسجد احمد یہ سنگا پور میں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے زیر صدارت جماعت احمد یہ سنگا پور کی پہلی مجلس شوری منعقد ہوئی۔اس میں انڈونیشیا، ملائشیا اور سبا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔20 ستمبر 1983ء کو حضور رحمہ اللہ کی صدارت میں صودا کے مقام پر جماعت احمد یہ فجی کی مجلس مشاورت کا انعقاد ہوا۔جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی پہلی مجلس مشاورت 3 اکتوبر 1983ء کو سڈنی میں حضور رحمہ اللہ کی