سلسلہ احمدیہ — Page 4
4 آنکھوں سے چھلکتی ہیں۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ آپ کے دور خلافت کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے مبارک دور سے خاص مماثلت ہے اور سو سال پہلے کے حالات و واقعات ایک نئے رنگ میں آپ کے دور میں دہرائے جارہے ہیں اور یہ سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہونے والے الہامات اور آپ کی دعاؤں کا فیض ہے جو اس زمانہ کو پہنچ رہا ہے۔اور یہ وہی دور ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے وہ وعدے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیے گئے تھے بڑی شان سے پورے ہورہے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالی نے ایک الہام میں فرمایا تھا آسمانی تائید میں ہمارے ساتھ ہیں۔آجُرُكَ قَائِم وَذِكَرُكَ دَائِم۔الہام 29 جولائی 1904ء۔تذکرہ ایڈیشن ششم صفحہ 435 شائع کرده نظارت نشر و اشاعت قادیان) اس الہام الہی کا فیض بھی آپ کے عہد خلافت میں خوب خوب جاری ہوا۔آپ کی ساری زندگی الہی نصرت و تائید کے لاتعداد عالمگیر، انفسی اور آفاقی نشانات و معجزات سے معمور تھی۔آپ کی ہر خواہش ، ہر تدبیر، ہر منصوبہ میں خدا تعالیٰ نے بے انتہا برکت ڈالی۔کئی ناممکن امور آپ کی مستجاب دعاؤں سے ممکنات میں بدل گئے۔آپ کی تمام مسائی ثمر آور ہوئیں اور ان کا اجر قائم ہو گیا اور ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی عظیم الشان نعمت خداوندی نے آپ کے ذکر کو داگھی بھی بنادیا۔ایم ٹی اے پر جاری علم و عرفان پر مبنی آپ کے پروگرام آپ کے ذکر خیر کوئی رفعتیں عطا کرتے رہیں گے اور آپ کی محبتوں کے فیض کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ۔اس کتاب میں ہم خلافت رابعہ کے دور میں جماعت احمدیہ کی عالمی ترقی واستحکام، دنیا بھر میں مساجد اور مراکز نماز کی تعمیر اور مشن ہاؤسز کے قیام، مختلف زبانوں میں کثرت سے اسلامی لٹریچر کی طباعت، اشاعت قرآن، خدمت بنی نوع انسان، تمکنت دین اور عالمگیر غلبہ اسلام کے لئے کی جانے والی متفرق مساعی اور ان کے شیریں اور نیک ثمرات کا مختصر تذکرہ کریں گے۔اسی طرح دشمنان اسلام و احمدیت کی طرف سے تبلیغ اسلام و احمدیت کی راہ میں کھڑی کی جانے والی مشکلات، ان کے جھوٹے اور شر انگیز پراپیگینڈہ ، احمدیوں پر ڈھائے جانے والے بہیمانہ مظالم اور اس کے مقابل پر خلافت احمدیہ سے