سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 249 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 249

249 پولینڈ (POLAND) پولینڈ میں جماعت تو پہلے سے قائم تھی لیکن وہاں مشن قائم نہیں تھا۔نومبر 1990ء میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے مکرم حامد کریم صاحب مسلغ سلسلہ کو پولینڈ بھجوایا تا کہ وہاں جماعت کی رجسٹریشن اور مشن کے قیام کی کوشش کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی سال میں مشن کی رجسٹریشن ہو گئی۔1992ء میں مشن ہاؤس کے لیے عمارت خریدی گئی اور باقاعدہ طور پر تبلیغ اور پولش زبان میں لٹریچر کی تیاری و اشاعت کا کام ہونے لگا۔پولش زبان میں ترجمہ قرآن کریم کے علاوہ سلسلہ کی کئی کتب پوش میں ترجمہ ہو کرطبع ہو چکی ہیں اور یہاں با قاعدہ ایک مرکزی مبلغ کا تنقر ہے اور جماعت ہو ک اور فقال ہو چکی ہے۔پولینڈ میں حضرت خلیفتہ اسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل اتصنیف نے دو مرتبہ انٹرنیشنل بک فیئر وارسا میں جماعت احمدیہ کا بک سٹال لگایا۔اس موقع پر کثرت کے ساتھ اسلامی کتب اور جماعت کا لٹریچر تقسیم کرنے کے علاوہ پولش ترجمہ قرآن متعارف کروایا گیا۔ان دنوں بہت سی پابندیوں کی بناء پر مذہبی کتب پولینڈ میں نہیں لائی جاسکتی تھی۔بک فیئر کے ذریعہ مکرم شمس صاحب نے دیگر کتب کے علاوہ رشین اور پولش ترجمہ قرآن کی کا پیاں وہاں تقسیم کیں نیز مرکزی لائبریری وارسا میں بک فیئر کے اختتام پر تحفہ دیں۔ان مواقع پر مختلف بک سیلرز سے روابط بڑھے اور معروف شخصیات کے ساتھ تعارف ہوا۔مالاوی (REPUBLIC OF MALAWI) مالاوی وسطی افریقہ کے جنوب میں واقعہ ایک چھوٹا سا ملک ہے جو افریقہ کے نقشے پر شمالاً جنوبا پھیلا ہوا ہے۔اس کے مشرقی حصہ میں جھیل مالاوی پائی جاتی ہے جو کہ سطح سمندر سے 1500 فٹ