سلسلہ احمدیہ — Page 245
245 نیوزی لینڈ (NEW ZEALAND) ملک نیوزی لینڈ دو بڑے جزیروں اور کئی چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔بڑے جزائر کو شمالی اور جنوبی جزائر کہا جاتا ہے۔اس کے قریب ترین ہمسایہ ملک شمال میں New Caledonia ، في اور Tonga واقع ہیں جب کہ شمال مغرب میں دو ہزار کلومیٹر کے فاصلہ پر آسٹریلی واقع ہے۔نیوزی لینڈ کی آبادی 4۔1 ملین ہے۔یہاں کے مقامی باشندوں کو Maori کہا جاتا ہے ان کی شرح 14۔7 فیصد ہے۔اس ملک کا کل رقبہ دو لاکھ 67 ہزار 844 مربع کلومیٹر ہے۔عیسائیت یہاں کا سب سے بڑا مذہب ہے۔دوسرے مذاہب میں ہندو ازم، بدھ ازم اور اسلام شامل ہیں۔یہ ملک 1841ء میں برطانوی کالونی بنا اور 1931ء میں یہ ایک مکمل آزاد ملک قرار پایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیوزی لینڈ میں ایک فعال اور مستعد جماعت قائم ہے۔نیوزی لینڈ وہ ملک ہے جس کے ایک باشندے پروفیسر کمنٹ ریگ Clement) Wragge نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے وصال سے چند روز قبل مئی 1908ء میں لاہور میں ملاقات کی سعادت حاصل کی۔پروفیسر Lindley Wragge Clement کا تعارف یہ ہے کہ یہ غیر معمولی قابلیت اور جرآت کے حامل انسان تھے۔آپ انگلستان میں پیدا ہوئے۔Law Navigation Meteorology میں اعلی تعلیم حاصل کی اور موسمیات اور علم بیت (Astronomy) کے میدانوں میں اپنالو با منوایا۔آسٹریلیا میں بھی لمبا عرصہ قیام کیا۔وہاں آپ کو ان علوم پر ایک اتھارٹی تسلیم کیا جاتا تھا۔آپ نے ہندوستان کے سفر کے دوران 12 رمئی اور 18 مئی 1908ء کو لاہور میں حضرت اقدس مسیح موعود علی کلام سے دو بار ملاقات کی۔اس ملاقات میں ان کے ساتھ ان کی بیوی اور چھوٹا لڑکا بھی تھا۔پروفیسر صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود مالیکلام سے مختلف سوالات کئے۔حضرت اقدس مسیح