سلسلہ احمدیہ — Page 244
244 کے نمائندہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید کی زیر صدارت ہوا۔بعد میں مختلف اوقات میں کئی مرکزی نمائندگان بھی دورہ کے لئے آتے رہے۔زمبابوے (ZIMBABWE) زمبابوے مشرقی افریقہ میں واقع ہے۔اس کی سرحدیں زیمبیا، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ اور سوڈ سوانا سے ملتی ہیں۔1981ء میں مکرم مولوی عبد الباسط صاحب مبلغ زیمبیا مرکز کی ہدایت پر زمبابوے گئے تا وہاں مشن قائم کرنے کے بارہ میں حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔زمبابوے میں ملازمت کے سلسلہ میں رہائش پذیر ایشیائی احمدیوں کے تعاون سے مکرم مولوی صاحب موصوف نے مشن کے لئے ایک مکان خریدا اور اس طرح احمدیوں کے لئے ایک مرکزی جگہ بن گئی۔زمبابوے چونکہ سوشلسٹ ملک ہے جہاں مذہبی جماعتیں کھل کر کام نہیں کرسکتیں۔مذہبی جماعتوں کی رجسٹریشن میں بہت سی قانونی مشکلات حائل ہیں۔چنانچہ انفرادی رابطوں اور لٹریچر کے ساتھ ساتھ اہم مواقع پر سر کردہ شخصیتوں کو مل کر پیغام حق پہنچانے کا طریق اپنایا گیا۔1986ء میں غیر وابستہ تحریک میں شامل ملکوں کی کانفرنس ہرارے (Harare) میں منعقد ہوئی تو مختلف ممالک کے نمائندوں سے احباب جماعت نے ملاقات کی اور انہیں احمدیت کا تعارف کروایا۔خانا سے تعلق رکھنے والے مبلغ احمدیت مکرم محمد بن صالح صاحب کو زمبابوے بھجوایا گیا جنہوں نے آٹھ ماہ تک وہاں رہ کر تبلیغ و تربیت کا کام کیا لیکن ویزا میں توسیع نہ ہونے کے باعث انہیں واپس آنا پڑا۔