سلسلہ احمدیہ — Page 232
232 رو ویسٹرن صحارا (WESTERN SAHARA) سینیگال کے ریگستان میں سات دن رات کا بڑا تکلیف دہ سفر کر کے یہ گروپ موریطانیہ کے آخری قصبہ زونیا ( ZURIAT) اور ویسٹرن صحارا کے بارڈر کے علاقہ میں پہنچا۔ایک معلم بیمار ہو گئے جن کو واپس آنا پڑا۔دوسرے معلم نے اپنا پروگرام جاری رکھا اور تبلیغی مجالس منعقد کیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی سے نوازا اور 13 افراد پرمشتمل 3 فیملیز نے احمدیت قبول کی اور یوں یہاں احمدیت کا نفوذ ہوا۔معلمین مشتمل و قدمتی 2000 ء میں اس ملک کے تبلیغی سفر پر روانہ ہوا۔موریطانیہ جبوتی (DHIBOUTI) یہ ملک کینیا جماعت کے سپرد کیا گیا تھا۔کینیا نے یہاں تبلیغی وفود بھجوائے۔سال 2000ء میں UTHUMAN MWAVYOMBO اور معلم ابراہیم دارا GUYE نے یہاں کا دورہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کے تبلیغی پروگراموں میں برکت ڈالی اور یہاں 50 افراد کو جماعت میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔اس طرح یہاں احمدیت کا نفوذ ہوا۔محمد عبد الرحمن صاحب صدر جماعت اور حسن عمر صاحب سیکرٹری تبلیغ مقرر ہوئے۔اریٹریا (ERITREA) براعظم افریقہ کا یہ ملک بھی کینیا جماعت کے سپرد کیا گیا تھا۔کینیا سے دو معلمین عثمان MWAVYOMBO اور ابراہیم دارا GUYE صاحب نے اس ملک کے دورے کئے۔سال