سلسلہ احمدیہ — Page 222
222 سلووينيا (SLOVENIA) سلووینیا 1991ء میں یوگوسلاویہ سے آزاد ہونے والا پہلا ملک تھا۔بعض مبلغین اس وقت سے تبلیغی دورہ جات کرتے رہے ہیں۔1990ء کی دہائی میں جرمنی کے علاقہ Neufahrn سے تعلق رکھنے والے احمدی دوست نذیر احمد صاحب اپنے ذاتی خرچ پر ( غالبا کاروبار کے سلسلہ میں ) سلوو بینیا کے شہر Velenje گئے جہاں ان کی تبلیغ سے ایک فیملی احمدی ہوئی۔یہ لوگ جلسہ سالانہ یو کے میں شامل ہوتے رہے لیکن بد قسمتی سے مقامی ملاں کے دباؤ اور منفی پراپیگینڈا کی وجہ سے یہ ثابت قدم مندرہ سکے۔اپریل 1996ء میں ایک تبلیغی پروگرام کے تحت نذیر احد صاحب کوسلو پنیا بھجوایا گیا۔ایک ہفتہ کے دوران وہاں دس تبلیغی مجالس ہوئیں۔اور سوال و جواب کے پروگرام ہوئے۔اس موقع پر 2 افراد پر مشتمل پانچ فیملیز کواحدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔خدام الاحمدیہ جرمنی کے اجتماع کے موقع پر Slovenia جماعت کے چند کو احمدی دوست جرمنی آئے اور حضور رحمہ اللہ کو اپنے ملک کا جھنڈا پیش کیا اور اجتماعی بیعت میں بھی شامل ہوئے۔سال 2000 ء اور 2001ء میں نذیر احمد صاحب کی سلو د ینیا کے دوسرے بڑے شہر Maribor میں تبلیغی کاوشوں سے کافی تعداد میں مسلمان گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جماعت احمدیہ میں شامل ہو گئے۔ان میں سے بہت سے لوگ بسوں میں قافلوں کی صورت میں جلسہ سالانہ جرمنی میں بھی شامل ہوتے رہے۔