سلسلہ احمدیہ — Page 219
219 ویتنام (VIETNAM) جنوری 1995ء میں ویت نام میں بھی جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔انڈونیشیا سے مبلغ سلسلہ حسن بصری صاحب یہاں تبلیغ کے لئے پہنچے۔اس دورہ کے دوران 113 / افراد پر مشتمل ایک گاؤں اپنی مسجد اور امام سمیت احمدی ہوا۔پھر ایک دوسرے گاؤں میں بھی 168 / افراد نے بیعت کی توفیق پانی اور یہاں جماعت قائم ہوئی۔کمبوڈیا (CAMBODIA) نومبر 1995ء میں انڈو نیشین مبلغ مکرم حسن بصری صاحب یہاں تبلیغ کے لیے پہنچے۔مختلف دیہات کے امام مساجد سے رابطہ کر کے تبلیغی پروگرام منعقد کئے۔اس دورہ کے نتیجہ میں کمبوڈیا میں 378 افراد پر مشتمل جماعت قائم ہوئی۔دو امام مساجد نے بھی بیعت کی۔حاجی جعفر صاحب پہلے کمبوڈین احمدی تھے جو بعد میں جماعت احمدیہ کمبوڈیا کے پہلے صدر بھی بنے۔آپ نے 2009ء میں وفات پائی۔جماعت کمبوڈیا نے Cham اور Khmer زبانوں میں بعض پمفلٹس اسلام احمدیت کے تعارف پر مشتمل فولڈرز بھی تیار کر کے شائع کئے۔اللہ تعالی کے فضل سے یہاں سات مقامات پر جماعتیں قائم ہوچکی ہیں۔مساجد کی تعداد چھ ہے تبلیغی مراکز پانچ ہیں اور چھ مرکزی مبلغین اور لوکل معلمین کام کر رہے ہیں۔گریناڈا (GRENADA) 1995ء میں گریناڈا میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔ٹرینیڈاڈ سے امیر ومبلغ انچارج مکرم