سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 218 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 218

218 کتابیں بھیجی گئیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی خوشی کے ساتھ وہ جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے اور یہ عہد کیا کہ اب انشاء اللہ جلد اپنے ملک میں جماعت احمدیہ کو پھیلائیں گے۔تو اس طرح اتفاقی حادثات جو دکھائی دیتے ہیں مگر حقیقت میں خدا کی تقدیر ہے جو ظاہر ہورہی ہے۔اس ذریعہ سے بھی خدا تعالی کے فضل سے بعض ملکوں میں احمدیت کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔" جمیکا (JAMAICA) اس ملک میں ستمبر 1994ء میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔اپریل 2003ء یعنی دورِ خلافتِ رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ملک کی دو Parishes میں دو جماعتیں قائم ہو چکی تھیں۔ایک Kingston کے علاقہ میں اور ایک جمیکا کے مغربی علاقہ Trelawny میں۔اپریل 2003ء میں ان دونوں جماعتوں میں مجموعی طور پر 20 احمدی تھے اور کوئی مبلغ یا لوکل مشنری موجود نہیں تھے۔ان جماعتوں سے رابطہ کینیڈایا امریکہ سے آنے والے واقفین عارضی کے ذریعہ ہوتا تھا۔لاؤس (LAOS) لاؤس میں اکتوبر 1994ء میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔تھائی لینڈ سے ایک معلم کر نیا صاحب لاؤس میں دعوت الی اللہ کے لئے تشریف لے گئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی تبلیغی کوششوں میں برکت ڈالی اور 122 افراد احمدیت میں شامل ہوئے۔