سلسلہ احمدیہ — Page 134
134 تصریح کے مطابق وہ رجل فارس مبعوث ہو جو قرآن کو آسمان سے واپس لائے اور ایمان کو پھر سے دلوں میں قائم کرے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے آیت قرآنی و اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کی تفسیر میں یہ لطیف نکتہ بیان فرمایا ہے کہ اس کے اعداد میں ہی اس زمانے کی طرف اشارہ کر دیا گیا تھا جو اس موعود رجل فارس کے ظہور کا زمانہ تھا۔آپ فرماتے ہیں:۔اس آیت میں وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے تمام حروف کے اعداد سے جو 1275 میں اس بات کی طرف اشارہ کر دیا جو أُخَرِينَ مِنْهُمْ کا مصداق جو فارسی الاصل ہے اپنے نشاء ظاہر کا بلوغ اس مین میں پورا کر کے صحابہ سے مناسبت پیدا کر لے گا۔سو یہی سن 1275 ہجری جو آیت وَأَخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا لم کے حروف کی اعداد سے ظاہر ہوتا ہے اس عاجز کی بلوغ اور پیدائش ثانی اور تولد روحانی کی تاریخ ہے۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 219-220 ) چنانچہ بانی جماعت احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی موعود الاسلام قرآن و حدیث میں مذکور پیشگوئیوں کے عین مطابق خدا تعالیٰ کی طرف سے احیاء دینِ اسلام اور قیامِ شریعت کے لئے مبعوث ہوئے۔آپ نے فرمایا: ” مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کے لئے بھیجا ہے تا کہ میں اس پر آشوب زمانہ میں قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتیں ظاہر کروں اور اُن تمام دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں اُن نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو عطا کئے گئے ہیں“۔بركات الدمار وحانی خزائن جلد 6 صفحہ 34)