سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 110 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 110

110 307 ہیں اور 80 زیر تعمیر ہیں۔(اس طرح یہ کل تعداد 387 ہے)۔یز اعظم افریقہ گیمبیا 1988ء میں دورۂ مغربی افریقہ کے دوران حضرت خلیفہ مسیح الرائع نے گیمبیا میں دو احمد یہ مساجد کا افتتاح فرمایا اور دومشن ہاؤسز، ایک مسجد اور ایک کلینک کا سنگ بنیادرکھا۔ان میں سے ایک شہر Talinding Kunjang کی مسجد بیت السلام تھی جس کا سنگ بنیاد 20 جنوری 1988 ء کو رکھا گیا تھا۔ماریشس 18 رستمبر 1988ء کو حضور نے ماریشس کے مقام نیو گرو و (New Grove) پر مسجد بیت السلام کا سنگ بنیاد رکھا۔اور اس کا افتتاح 1993ء میں فرمایا۔اس مسجد کے لئے قطعہ زمین مقامی احمدی فیملی نے بطور ہد یہ جماعت کو پیش کیا تھا۔اس تقریب سنگ بنیاد میں آنریبل را مدت جدو ( Ramduth Jaddoo) ،منسٹر فارور کس بھی شامل ہوئے۔اسی روز 18 ستمبر 1988ء کو حضور نے اپنے ماریشس کے پہلے دورہ کے دوران وہاں کے علاقہ Quartier Millitaire میں تعمیر ہونے والی مسجد طاہر کا افتتاح فرمایا۔بر اعظم یورپ 1% حضور انور نے 11 ستمبر تا 15 اکتوبر 1985ء پانچ ہفتوں کا یورپ کا دورہ فرمایا۔مغربی جرمنی، اٹلی، سپین، فرانس، سوئٹر لینڈ، ہالینڈ اور ٹیم تشریف لے گئے اور اس دورہ کے دوران پانچ نئے مراکز کا افتتاح فرمایا۔