سلسلہ احمدیہ — Page 98
98 پر چار ملین ڈالر کی لاگت آئی۔17 / اکتوبر 1992ء کو حضور نے مسجد بیت الاسلام ٹورانٹو کا افتتاح فرمایا۔حضور کی تو جہات کے نتیجہ میں یہاں حکومتی حلقوں میں بھی جماعت بہت نیک نام اور وسیع اثر ورسوخ کی مالک ہے۔حضور کے دورہ جات کے دوران کئی شہروں کے میئر ز نے اس دن ( 17 اکتوبر 1992ء) کو مسجد کا دن اور اس ہفتہ ( 16 تا 23 اکتوبر ) کو Ahmadiyya Week' قرار دیا۔دستان کیلگری 1980ء میں کینیڈا کے صوبہ البرٹ میں کیلگری میں مکرم چوہدری محمد الیاس صاحب نے جماعت کے لئے حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں ایک سو ساڑھے باون (152۔5) ایکٹر زمین کا ٹکڑا پیش کیا۔بعد ازاں 1984ء میں ہائی وے 2 پر ایک اور قطعہ زمین ساڑھے آٹھ (8۔5) ایکڑ پر مشتمل جماعت کے لئے پیش کیا۔کیلگری میں پہلامشن ہاؤس ایک رہائشی مکان کی شکل میں 26 جنوری 1979ء کو خریدا گیا تھا۔یہ مکان 1988 ء تک استعمال میں رہا۔اسی سال تین لاکھ ڈالر کی مالیت سے ایک چرچ کی عمارت خریدی گئی اور چرچ والوں کی اجازت سے اسے مسجد میں تبدیل کیا گیا۔چرچ کی عمارت کے ساتھ برلب سڑک دور رہائشی مکان بھی تھے۔اس مسجد کا افتتاح حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے 28 رجون 1988ء کو فرمایا۔وینکوور وینکوور میں مشن ہاؤس اکتوبر 1982ء میں خریدا گیا تھا۔یہ ایک رہائشی مکان تھا جو 72 ہزار ڈالر کی لاگت سے خریدا گیا۔اس کا نام بیت الدعاء تجویز ہوا۔جلد ہی یہ جماعت کی مساعی کے لئے ناکافی ہو گیا۔چنانچہ اس کو فروخت کر کے 12 جون 1995ء کومشن ہاؤس کے لئے تین لاکھ سترہ ہزار ڈالر کی مالیت سے ایک جگہ خریدی گئی۔اس جگہ کا رقبہ پانچ ایکڑ تھا اور اس میں دو عدد عمارتیں بھی بنی ہوئی تھیں جو بطور مشن ہاؤس استعمال میں رہیں۔لیکن اسی سال اس جگہ کو فروخت کر کے 9لاکھ ڈالرز میں ایک سکول