سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 96 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 96

96 بڑھانے کی کوشش کریں تو بعید نہیں کہ ہم ان پانچ مشن ہاؤسز کا بوجھ برداشت کر سکیں۔“ روزنامه الفضل مورخہ 31 مارچ 1983ء) اس تحریک پر احباب جماعت نے والہانہ لبیک کہا اور 1983ء (جولائی) کی رپورٹ کے مطابق تقریبا ڈیڑھ ملین ڈالرز کے وعدہ جات موصول ہو گئے اور پانچ ملین ڈالرز مالیت کی زمین کے عطیہ کی وصولی کے علاوہ نقد وصولی ایک لاکھ ستائیس ہزار ڈالرز ہوگئی اور یکم اگست 1987ء کو جلسہ سالانہ لندن کے دوسرے دن خطاب میں حضور نے اس تحریک کے ضمن میں فرمایا: میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ذمہ داری پانچ کی ڈال رہا ہوں، میری دلی تمنا یہ ہے کہ دس ہو جائیں تو بہتر ہے۔چنانچہ۔۔۔دس مقامات پر نہ صرف زمین لی گئی بلکہ گیارھواں مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔اب سال رواں میں جو مزید مرا کز قائم کئے گئے ہیں، جگہیں خریدی گئیں یا عمارتیں لی گئیں ان کو شامل کر کے یہ تعداد خدا کے فضل سے 17 ہو چکی ہے اور بعض جگہ بہت وسیع رقبے ہیں اور بہت خوبصورت عمارتوں کے نقشے بنائے گئے ہیں اور اللہ کے فضل سے ان پر کام شروع ہو چکا ہے۔امید ہے جلد وہاں بعض نئی مساجد منصہ شہود پر ابھریں گی۔“ اکتوبر نومبر 1987ء میں حضور نے دورہ امریکہ کے دوران 3 / مساجد کا افتتاح فرمایا اور 5 ر کا سنگ بنیادرکھا۔جن میں واشنگٹن اور لاس اینجلس کی مساجد کا سنگ بنیاد بھی تھا۔14 اکتوبر 1994ء کو حضور نے امریکہ میں مسجد بیت الرحمن (واشنگٹن) اور 23 / اکتوبر 1994ء کو مسجد صادق ( شکاگو ) کا افتتاح فرمایا۔1994ء میں ہی شکاگو میں ایک عمارت 85 رہزار ڈالرز کی مالیت سے خریدی گئی۔خلافت رابعہ میں امریکہ میں مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعداد اللہ تعالی کے خاص فضل سے 6ار سے بڑھ کر 36 رتک پہنچ گئی۔کینیڈا کینیڈا میں پانچ نئے مشن ہاؤسز کے قیام کی تحریک 20 اپریل 1983ء کو حضور نے جماعت احمدیہ کینیڈا کے نام پیغام ارسال کیا اور اس