سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 65 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 65

65 انسان اپنے رب کی طرف رجوع کرے اور اپنے اطوار درست کر لے تو وہ خدا کے عذاب سے بچ بھی سکتا ہے۔اس کے بعد حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر شوکت حوالے پڑھ کر سنائے جن میں حضور نے دنیا کو انذار فرمایا تھا اور آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پر شوکت تحریر سنائی: اے یورپ تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں اور اے جزائر کے رہنے والو کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا، میں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں، وہ واحد و یگانہ ایک مدت تک خاموش رہا اور اس کی آنکھوں کے سامنے مکر وہ کام کئے گئے اور وہ چپ رہا، مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھائے گا۔جس کے کان سننے کے ہوں سنے کہ وہ وقت دور نہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے تحت سب کو جمع کروں، پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے، نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم خود دیکھ لو گے، مگر خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک کیڑا ہے نہ کہ اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ ایک مردہ ہے نہ زندہ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۶۹) حضور ۲۹ جولائی کو حضور ایک تقریب میں شرکت کے لئے ساؤتھ ہال تشریف لے گئے۔آپ نے وہاں پر احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ جو اس علاقہ میں رہتے ہیں جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں دوست رہتے ہیں۔آپ کو ایسا نمونہ دکھانا چاہئے کہ جس سے ثابت ہو جائے کہ اسلام دوسروں سے نفرت و حقارت کو نا پسند کرتا ہے۔دنیا نمونہ کی محتاج ہے۔اسی صورت میں آپ اسلام کے سب سے بڑے مبلغ ٹھہریں گے۔اگر آپ اس تعلیم کے مطابق عمل کریں گے تو پھر ہی حقیقی احمدی کہلائیں گے۔(۲۱) ۳۰ جولائی کو وانڈ زورتھ ہال میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی صدارت میں جماعت احمدیہ انگلستان کا چوتھا جلسہ سالانہ شروع ہوا۔اس میں ایک ہزار کے قریب افراد شریک ہوئے۔آپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں حضرت مصلح موعودؓ کے وصال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔