سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 692 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 692

692 علاوہ دار المطالعہ اور لائبیریری کا قیام بھی عمل میں آیا ہے۔" حضرت خلیفۃ اصبح الثالث کے ارشاد پر جنوبی ہندوستان کے مولوی محمد عمر صاحب ہر سال سری لنکا کا دورہ کرتے۔اور ان کے دوروں سے اس جماعت کو بہت فائدہ پہنچا۔۱۹۷۹ء میں سری لنکا کی جماعت کے دوسرے سالانہ جلسہ کے موقع پر حضرت خلیفہ امسح الثالث نے اپنے پیغام میں فرمایا۔۔۔۔ایسے وقت میں ایسے استادوں کی ضرورت ہوگی جو يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کے تحت افواج کی صورت میں نئے داخل ہونے والوں کو دین کی تعلیم دے سکیں اور ان کے دلوں میں حضرت محمد مصطفے ﷺ کی تعلیم کی حقیقی روح پیدا کر سکیں۔اور ایسے استاد اس وقت تک پیدا نہیں ہوسکتی جب تک ہم قرآنی علوم و معارف سے بہرہ ور نہ ہوں۔اور اس زمانہ میں قرآنی علوم اور معارف سیکھنے کا ایک ہی ذریعہ اور وہ یہ کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کریں۔۔۔‘ (۲) ۱۹۷۹ء میں نیگومبو جماعت کے صدر عشاء کی نماز پڑھ کر واپس جارہے تھے کہ مخالفین کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا۔سری لنکا کی زمین پر یہ پہلے شہید تھے۔قاتلوں پر مقدمہ چلا پر تمام مجرمین بری کر دیئے گئے۔دنیا کی عدالت سے تو بچ گئے مگر خدا کی گرفت نے انہیں اپنی پکڑ میں لیا۔(۱) تحریک جدید جولائی ۱۹۷۳ء ص ۵ تا ۱۰ (۲) تحریک جدید دسمبر ۱۹۷۹ ، ص ۷ سویڈن سویڈن میں کچھ یوگوسلاوین احمدی احباب بھی تھے جو کہ ایک مرتبہ ناراض ہو گئے اور ابتلاء میں آکرمشن میں آنا بند کر دیا۔خلافت ثالثہ کے دوران سویڈن میں جن مبلغین کو خدمت کا موقع ملاءان میں مکرم منیر الدین احمد صاحب بھی تھے۔جب وہ جانے سے قبل حضرت خلیفہ امسیح الثالث سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تو حضور نے ارشاد فرمایا کہ وہاں جا کر ان یوگوسلاوین احباب کو واپس