سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 685 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 685

685 اپنے مبلغین بھجوائیں۔اور مکرم مولانا نذیر احمد صاحب مبشر نے بھی اس رپورٹ کے ساتھ ایک درد بھری اپیل احمدیوں کو کی کہ وہ اپنی اولادوں اور جائیدادوں کو وقف کریں تا کہ تبلیغ کا کام بغیر کسی روک کے آگے بڑھتا ر ہے۔اسی دور میں ایک سوڈانی احمدی دوست مکرم محمد عثمان سنی صاحب بھی سوڈان میں اپنے طور پر تبلیغی کاوشوں میں مصروف تھے۔اور ان کے دائرہ تبلیغ میں سوڈان کی دینی مدارس کے طلباء اور اساتذہ بھی شامل تھے جو ان سے سلسلہ کی کتابیں لے کر مطالعہ کرتے تھے۔(۱تا۳) (۱) الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۳۰ ء (۲) الفضل ۱۶ اکتوبر ۱۹۳۰ء ص ۲ (۳) الفضل ۲۶ اپریل ۱۹۴۵ ، ص ۴ و ۵ امریکہ ۱۹۶۹ ء میں امریکہ میں جماعتی ضروریات کے لئے تحریک جدید نے ایک پریس خریدا۔۱۹۷۰ء کی دہائی کے آغاز پر جماعت کے مبلغین مختلف جگہوں پر چرچوں اور تعلیمی اداروں میں جا کر لیکچر دیتے جو یہاں پر جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کا ایک اہم حصہ تھا۔یہاں پر چھوٹے اشتہار اور پمفلٹ چھپوا کر وسیع تعداد میں تقسیم کئے گئے۔(۲) امریکہ میں سالانہ جلسہ کو وسیع پیمانے پر تبلیغ کے لئے استعمال کیا جا تا رہا ہے۔چنانچہ ۱۹۷۱ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جو واشنگٹن میں منعقد ہوا، کے موقع پر ایک منظم مہم کی صورت میں چالیس ہزار افراد کو تبلیغی فولڈر تقسیم کئے۔(۱) امریکہ کے لوگوں کو حقیقی اسلام سے روشناس کرانے کے لئے جس وسیع پیمانے پر لٹر پچر کی ضرورت ہے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے ۱۹۷۶ء کے جلسہ سالانہ کے دوسرے روز کے خطاب میں فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح در دصاحب مرحوم نے لکھی ہے غالباً ۱۹۰۴ء