سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 680 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 680

680 ۱۹۷۷ء میں احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول کماسی کی سلور جوبلی منائی گئی۔پاکستان سے اس سکول کے پرانے اساتذہ مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اور مکرم پروفیسر سعود احمد خان صاحب نے ان تقریبات میں شرکت کی۔اب غانا میں ملکی جلسہ سالانہ کی روایت مستحکم ہو چکی تھی۔۱۹۷۶ء میں غانا کا پچاسواں جلسہ سالانہ سالٹ پانڈ میں منعقد کیا گیا۔اس ایک سال کے دوران ہی غانا میں چھ نئی مساجد تعمیر کی گئی تھیں۔(۴) ۱۹۷۷ء میں غانا میں جماعت نے دوسرا پر لیس ناصر پر لیس کے نام سے قائم کیا (۲)۔جماعت کا تیار کردہ انگریزی ترجمہ قرآن تو ایک عرصہ سے شائع ہو رہا تھا۔افریقہ کے بہت سے ممالک میں انگریزی وسیع پیمانے پر بولی پڑھی اور سمجھی جاتی ہے۔اس لئے اس ترجمہ کی افریقہ میں بھی بہت مانگ رہتی تھی۔اس ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔غانا مشن نے ۱۹۷۹ء میں غانا میں دس ہزار کی تعداد میں انگریزی ترجمہ قرآن کی اشاعت کی۔۱۹۸۲ء میں اکرامیں جماعت کے نئے مشن ہاؤس کا افتتاح عمل میں آیا۔(۳) (۱) افضل ۱۶ جولائی ۱۹۷۱ ص ۳(۲) ریکارڈ وکالت تبشیر (۳) الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۸۲ ص ۱ (۴) حضرت خلیفۃالمسیح الثالث کا جلسہ سالانہ ۱۹۷۶ ء سے دوسرے روز کا خطاب (۴) تحریری روایت مکرم عبدالشکور صاحب سوئٹزر لینڈ سوئٹزر لینڈ میں تبلیغی مساعی میں صرف وہاں کے باشندوں کو ہی تبلیغ نہیں کی جارہی تھی بلکہ ان احباب کو بھی باقاعدہ تبلیغ کی جارہی تھی جو مختلف مقامات سے نقل مکانی کر کے یہاں پر آباد ہو گئے تھے۔ان میں عرب ترک اور الجیریا کے احباب بھی شامل تھے۔اور ملک سے باہر بھی یورپ کے مختلف ممالک میں یہاں سے لٹریچر بھجوایا جارہا تھا۔چنانچہ دونو جوانوں نے آسٹریا سے لٹریچر طلب کیا اور پھر مطالعہ کے بعد بیعت کر لی۔(۱) ستمبر ۱۹۷۱ء میں سوئٹزر لینڈ میں ہفتہ تبلیغ منانے کا اہتمام کیا گیا۔سویڈن سے مکرم سید کمال یوسف صاحب مبلغ سلسلہ اور مکرم شعیب موسیٰ صاحب بھی اس سعادت میں شامل ہوئے۔اور اس