سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 637 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 637

637 بنا ئیں۔جسے عید گاہ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے اور دیگر تربیتی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جائے۔اس احاطہ کو اپنے اجتماعات اور پکنک وغیرہ کے لئے استعمال کیا جائے۔چھٹیوں کے دوران کئی احمدی گھرانے وہاں جائیں اور ساتھ اپنے بچوں کو بھی لے جائیں۔اس طرح تفریح بھی ہوگی اور ان کی تربیت بھی ہو جائے گی۔حضور نے فرمایا کہ ہماری تبلیغ کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ ہمارے قریب نہیں آتے اور نہ ہم ان کے قریب ہوتے ہیں۔ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیواری حائل ہے۔جب تک یہ دیوار نہیں ہٹے گی ہم انہیں اسلام کے قریب لانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔حضور نے فرمایا کہ بعض زمینیں بہت سستی مل جاتی ہیں۔دراصل ہم دو قسم کی ضروریات کے تحت زمینیں خریدنا چاہتے ہیں۔ایک فوری ضرورت کے تحت اور دوسرے ہیں تمہیں سال کے بعد پیدا ہونے والی ضرورتوں کے پیش نظر۔میں ہرسٹیسٹ میں ایسی زمینیں خریدنا چاہتا ہوں حتی کہ ایسی سٹیسٹ میں بھی جہاں فی الحال کوئی احمدی بھی نہیں ہے۔اشاعت لٹریچر کے ضمن میں حضور نے ارشاد فرمایا کہ احمدیت کے تعارف اور بعثت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر دنیا کی ہر معروف زبان میں فولڈر شائع کرنے چاہئیں۔اور یہ ہدایت فرمائی کہ ہر Age Group کے لئے علیحدہ لٹریچر ہونا چاہئے۔تا کہ ہر عمر کے لوگ اپنی عقل اور شعور کے مطابق اس سے استفادہ کر سکیں۔حضور نے اپنے قیام کے دوران احباب جماعت سے خطاب فرمایا۔اس خطاب میں حضور نے آنحضرت ﷺ کی بعثت کے مقاصد بیان فرمائے۔اور احباب جماعت کو ارشاد فرمایا کہ اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ ودسرے تمہاری تقلید کریں اور ایسا نہ بنو کہ تم دوسروں کی تقلید کرو۔حضور نے مغربی تہذیب کے بداثرات سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا اس ملک کی معاشرتی فضا اور یہاں کے تمدنی ماحول کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔یادرکھوا گر تم نے یہاں کے تمدنی ماحول کا اثر قبول کیا اور بے راہ روی میں بہہ گئے تو تم اپنے آپ کو لا کھ مہذب سمجھو تم خدا کی نگاہ میں گر جاؤ گے۔حضور نے امریکہ کے احمدیوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ خدا تعالیٰ تو اپنے فضل بارش کی طرح نازل کر رہا ہے اور وہ اسلام کو غالب کرتا چلا آرہا ہے اور اب اسلام کی آخری فتح کو قریب سے قریب تر لا رہا ہے۔لیکن تمہارے لئے غور طلب بات یہ ہے کہ جب تک تم سچے مسلمان نہیں بنتے تم اسلام کی آخری فتح میں حصہ دار نہیں بن سکتے۔تم اپنے دلوں کو ٹو لو اور سوچو کہ تم اسلام کی آخری فتح