سلسلہ احمدیہ — Page 635
635 مربی بھجوایا گیا۔میں نے محسوس کیا ہے کہ چار سال گزرنے اور مربی موجود ہونے کے باوجود تربیت میں کوئی فرق نہیں۔حضور نے احمدیوں کو ان کا مقام یاد دلا کر فرمایا کہ اپنی نسلوں کو لعنت خداوندی سے بچانے کی فکر کریں اور ان کی اسلامی رنگ میں تربیت کریں۔ورنہ آئندہ نسلیں آپ پر لعنت بھیجیں گی کہ ہمارے والدین نے ہمیں اردو نہ پڑھا کر ہمیں روحانیت کے سرچشمہ سے محروم کر دیا۔اگر آپ اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت نہیں کریں گے، انہیں دین نہیں سکھائیں گے اور انہیں یہاں کے رنگ میں رنگین ہونے دیں گے تو خدا تعالیٰ آپ کو اور آپ کی اولا دوں کو دھتکار دے گا۔وہ اور قوموں کو آگے لے آئے گا جو اعمالِ صالحہ بجالانے والی ہوں گی اور دین کی خدمت کرنے والی اور اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنے والی ہوں گی۔حضور نے نہایت پر زور الفاظ میں خبر دار کرتے ہوئے فرمایا اگر ایسے لوگوں نے اپنی اصلاح نہ کی اور مجھے سب کو جماعت سے خارج کرنا پڑا تو میں ایسا کرنے سے ذرا نہیں ہچکچاؤں گا۔خدا میں ہو کر زندگی گزاریں ورنہ آپ کا مستقبل مجھے بہت تاریک نظر آ رہا ہے۔آپ لوگوں کی حالت پر رات میری طبیعت میں بہت غصہ تھا۔نصف شب کے بعد جب میں بیدار ہوا غصہ جا چکا تھا اور اس کی جگہ پیار نے لے لی تھی۔میں نے بہت دعائیں کی۔خدا تعالیٰ میری دعائیں قبول فرمائے اور آپ کی زندگیوں میں انقلاب آئے۔آپ میں اور دوسروں میں نمایاں فرق نظر آنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر قرآن سورۃ کہف تک چھپ چکی ہے اسے منگوائیں اور پڑھیں۔اگر اصل منبع سے آپ کا تعلق قائم نہیں ہے تو آپ خشک ٹہنی کی طرح ہو جائیں گے۔اگر خدا میں ہو کر زندگی گزارنا نہیں چاہتے تو جہاں جی چاہے چلے جائیں احمدیت میں نہ رہیں۔حضور نے ٹورونٹو میں احباب جماعت سے ملاقات فرمائی ،ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا اور جماعت احمد یہ ٹورونٹو کی طرف سے دی گئی ایک استقبالیہ دعوت میں بھی شمولیت فرمائی ، ٹورنٹو کے بعد حضور کیلگری تشریف لے گئے۔حضور نے یہاں پر احباب جماعت اور مختلف غیر از جماعت احباب سے ملاقات فرمائی اور ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب فرمایا۔کیلگری کی جماعت نے کینیڈا کے دور افتادہ علاقوں میں بھی قرآن مجید کی اشاعت کے لئے قابل قدر مساعی کی تھی۔حضور نے اس کاوش پر ان کی تعریف فرمائی اور اظہار خوشنودی کے لئے کیلگری کی جماعت کو حضرت