سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 51 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 51

51 حضرت خلیفة المسح الثالث کا پہلا دورہ یورپ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے برصغیر سے باہر کی جماعتیں بھی تیزی سے ترقی کر رہی تھیں اور ان کی تربیت اس بات کا تقاضا کرتی تھی کہ خلیفہ وقت ان میں رونق افروز ہوں اور ان کی براہ راست راہنمائی فرمائیں۔۱۹۲۴ ء میں حضرت خلیفہ انسخ الثانی کا دورہ یورپ خلیفہ وقت کا بر صغیر سے باہر کا پہلا دورہ تھا۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی ۱۹۵۵ء میں یورپ تشریف لے گئے اور اس موقع پرلندن میں جماعت احمدیہ کے مبلغین کی ایک اہم کا نفرنس بھی منعقد ہوئی اور بہت سے نومسلموں نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور حضورڑ نے براہ راست یورپ کے مشنوں کی راہنمائی بھی فرمائی۔لیکن اس دورہ کے دوران بیماری کی وجہ سے حضور کی طبیعت بہت خراب تھی۔اب جب خلافت ثالثہ کا با برکت آغاز ہوا تو اس بات کی ضرورت بشدت محسوس کی جارہی تھی کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث یورپ کا دورہ فرمائیں تا کہ وہاں پر تبلیغ کے کام میں ایک نئی وسعت پیدا ہو۔۱۹۶۷ء میں ڈنمارک میں جماعت کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب تھی۔وہاں کے دوستوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ حضرت خلیفہ اُسیح الثالث اپنے دست مبارک سے اس خانہ خدا کا افتتاح فرما ئیں۔ابھی یہ تجویز زیر غور تھی کہ یورپ کے باقی مشنوں نے بھی درخواست کی حضور ان ممالک میں بھی تشریف لائیں۔اب تک انگلستان میں ایک بڑی جماعت پیدا ہو چکی تھی ،انہوں نے بھی درخواست کی حضور انگلستان کو بھی اپنے دورے میں شامل فرمائیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بعض احباب کو دعا اور استخارہ کے لئے لکھا۔ان کو اس بارے میں بہت سی مبشر خوا ہیں آ ئیں اور حضور کو اور بعض دوستوں کو ایسی بھی خواہیں آئیں جن سے معلوم ہوتا تھا کہ واپسی میں شاید راستے میں کچھ تکلیف ہو۔حضور نے ۲۳ جون ۱۹۶۷ء کے خطبہ جمعہ میں ان خوابوں کا ذکر کر کے فرمایا وو وہ قادر و توانا جو وقت سے پہلے اس تکلیف کے متعلق اطلاع دے سکتا ہے وہ اگر چاہے تو ان تکالیف کو دور بھی کر سکتا ہے اور اسی سے نصرت اور امداد کے ہم طالب