سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 41 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 41

41 تین سو سے زائد فارم موصول ہوئے۔ان میں سے ۱۸۱۷ وفود تر تیب دیئے گئے۔اب تک ایک لاکھ سے زائد احمدی احباب اور خواتین اس بابرکت تحریک میں حصہ لے چکے ہیں۔اور یہ عمل قابل ذکر ہے کہ ان میں خواتین کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔اور بعض سالوں میں تو وقف کرنے والی خواتین کی تعداد ، وقف کرنے والے مردوں سے بھی زیادہ رہی۔(۱۲) شروع سے مکرم مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری وقف عارضی کے انچارج کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے تھے ، پھر ۱۹۶۹ء میں اسے باقاعدہ نظارت کی شکل دے دی گئی اور آپ ہی پہلے ناظر اصلاح وارشاد برائے تعلیم القرآن مقرر ہوئے اور ۱۹۷۷ ء میں اپنی وفات تک آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ فرائض ادا کرتے رہے۔۱۹۷۰ء میں تعلیم القرآن کے حوالہ سے ۱۱۷ جماعتوں کے کوائف جمع کئے گئے۔ان کی رو سے ان میں تقریباً ۶۳ فیصد مرد و زن قرآنِ کریم ناظرہ پڑھنا جانتے تھے اور تقریباً ۸ فیصد قرآنِ کریم کا ترجمہ جانتے تھے۔(۱۳) وو ۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء کی جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالث نے فرمایا: تعلیم القرآن بذریعہ موصیان کا جہاں تک تعلق ہے ہمارے کام کا یہ حصہ بہت کمزور ہے۔صرف ۲۴ مجالس کی طرف سے رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔موصی صاحبان پر تو ہم بڑا حسن ظن رکھتے ہیں، ان کو زیادہ توجہ کے ساتھ ، زیادہ تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نباہنا چاہیئے۔حضرت خلیفتہ امیج الثالث نے موصیان اور مجلس موصیان کے سپر د جوتعلیم القرآن کا عظیم الشان کام کیا تھا۔وہ اپنے اندر بہت سی برکات رکھتا ہے۔لیکن افسوس کہ اب تک اس پر کما حقہ عمل نہیں ہوسکا۔(۱) صحیح بخاری کتاب فضائل القرآن (۲) تذکرہ، ایڈیشن ۲۰۰۴ ء ص ۷۰ (۳) سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ ص۷۹ (۴) الفضل ۲ نومبر ۱۹۶۶ء ص ۴ (۵) لفضل ۲۳ مارچ ۱۹۶۶ ء ص ۲ - ۳ (۶) الفضل ۴ رمئی ۱۹۶۶ ء ص ۱ (۷) الفضل ۳/ جون ١٩٦٦ء ص۸ (۸) الفضل ۲ / اگست ۱۹۶۶ ء ص ۱، ۸ (۹) روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۳۱۹ (۱۰) الفضل ۱۰ / اگست ۱۹۶۶ ء ص ۲ - ۳- ۴ (۱۱)