سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 38 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 38

38 میں نے دیکھا کہ جس طرح بجلی چمکتی ہے اور زمین کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک روشن کر دیتی ہے۔اسی طرح ایک نور ظاہر ہوا اور اس نے زمین کو ایک کنارے سے لیکر دوسرے کنارے تک ڈھانپ لیا۔پھر میں نے دیکھا کہ اس نور کا ایک حصہ جیسے جمع ہو رہا ہے۔پھر اس نے الفاظ کا جامہ پہنا اور ایک پر شوکت آواز فضا میں گونجی جو اس نور سے ہی بنی ہوئی تھی۔اور وہ ہی تھی بُشرى لَكُم “ یہ ایک بڑی بشارت تھی لیکن اس کا ظاہر کرنا ضروری نہ تھا۔ہاں دل میں ایک خلش تھی اور خواہش تھی کہ جس نور کو میں نے زمین کو ڈھانپتے ہوئے دیکھا ہے۔جس نے ایک سرے سے دوسرے سرے تک زمین کو منور کر دیا ہے۔اس کی تعبیر بھی اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے مجھے سمجھائے۔چنانچہ وہ ہمارا خدا جو بڑا ہی فضل کر نیوالا اور رحم کرنے والا ہے اس نے خود اس کی تعبیر اس طرح سمجھائی کہ گزشتہ پیر کے دن میں ظہر کی نماز پڑہا رہا تھا۔اور تیسری رکعت کے قیام میں تھا۔تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کسی غیبی طاقت نے مجھے اپنے تصرف میں لے لیا ہے۔اور اس وقت مجھے یہ تفہیم ہوئی کہ جونور میں نے اس دن دیکھا تھا وہ قرآن کا نور ہے جو تعلیم القرآن کی سکیم اور عارضی وقف کی سکیم کے ماتحت دنیا میں پھیلایا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس مہم میں برکت ڈالے گا۔اور انوار قرآن اسی طرح زمین پر محیط ہو جائیں گے جس طرح اس نور کو زمین پر محیط ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔(۱۰) اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ بہشتی مقبرہ کے متعلق بتایا تھا کہ انزل فيها كلُّ رحمة یعنی اس قبرستان میں ہر قسم کی رحمت کو نازل کیا گیا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے الہام میں بتایا تھا الخير كله في القرآن یعنی ساری بھلائیاں قرآن کریم میں ہیں۔تو انزل فيها كل رحمة کا مطلب ہے کہ اس بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والے وہ لوگ ہوں گے جو قرآنِ کریم کی تمام برکتوں کے وارث ہوں گے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا۔وو ” اس سے ظاہر ہے کہ موصی صاحبان کا ایک بڑا گہرا اور دائمی تعلق قرآن کریم ،