سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 31 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 31

31 ایسے ممالک ہیں ( گوغور کے بعد ان میں کچھ اور ممالک کا بھی اضافہ ہو جائیگا۔جہاں فوری طور پر تبلیغی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمیں یہاں سے مبلغ بھجوا کر تبلیغ کا کام جاری کرنا چاہئے کیونکہ وہاں کی آبادی کا اسلام کی طرف رحجان ہے۔ان سات ممالک کے نام یہ ہیں : ا۔جاپان -۲ فلپائن - آسٹریلیا -۴ جنوبی افریقہ ۵- کانگو ۶۔وسطی افریقہ ے۔ٹو گولینڈ یہ سات ممالک ایسے ہیں جہاں ہمیں وہاں کے حالات کے تقاضا کے مطابق جلد سے جلد مشن کھولنے چاہئیں۔اور مشن کھولنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے۔ان میں سے ایک تو مبلغین اور مربی ہیں یعنی ہمیں مبلغ مشنری مربی اور واعظ درکار ہیں۔اگر میرے پاس مبلغ اور مربی نہ ہوں تو میں وہاں کس کو بھجواؤں گا۔آپ مجھ سے کس بات کی توقع رکھتے ہیں۔کیا میں آسمان سے فرشتے منگواؤں یا غیر احمدیوں کو نوکر رکھوں۔صاف ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔اس کام کے لئے احمدی بچوں کو آگے آنا پڑے گا اور آپ کو اپنے بچے پیش کرنے پڑیں گے ورنہ یہ کام نہیں ہوسکتا۔پھر بچوں کے وقف میں ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔انہیں ایک وقت تک ہمیں تعلیم دلانی پڑے گی۔اور پھر کہیں جا کر وہ اس قابل ہوں گے کہ انہیں باہر بھجوایا جائے۔اور ہم زیادہ دیر انتظار نہیں کر سکتے۔نہ ہمیں انتظار کرنا چاہئے۔اس کی ایک ہی تدبیر ہے کہ بچوں کے تیار ہونے تک کا جو وقفہ ہے۔اس کیلئے ایسے دوست آگے آئیں جو اپنے کاموں سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔یا ریٹائر ہونے والے ہیں۔یا ریٹائر ہو سکتے ہیں۔“