سلسلہ احمدیہ — Page 375
375 چنانچہ حضور نے پھر اپنا سوال دہرایا کہ ان کے خلاف کس نے آواز اُٹھائی۔اٹارنی جنرل صاحب کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔وہ صرف اتنا فرما سکے کہ ” نہیں بالکل ٹھیک ہے۔“ یہاں ذرا رک کر ایک اور پہلو سے اس الزام کا جائزہ لیتے ہیں کہ احمدی غیر احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھتے۔بعض فرقے ایسے بھی ہیں کہ جو یہ تو کہتے ہیں کہ اپنے مذہبی مخالف کا جنازہ تو پڑھ لو مگر کس طرح؟ یہ بات تو واضح ہے کہ کوئی بھی فرقہ غیر مسلم کا جنازہ نہیں پڑھتا۔اس لئے نیچے درج کئے گئے حوالے کا اطلاق اس مسلمان کے نماز جنازہ پر ہی ہوسکتا ہے جو اس فرقہ کے برعکس عقائد رکھتا ہو۔چنانچہ شیعہ فقہ کی کتاب فروع کافی کی کتاب الجنائز میں لکھا ہے کہ علی بن ابراہیم سے روایت ہے کہ اگر حق سے انکار کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھو تو یہ دعا کرو اگر وہ حق سے انکار کرنے والا ہے تو اس کے لئے کہہ کہ اے اللہ اس کے پیٹ کو آگ سے بھر دے اور اسکی قبر کو بھی۔اور اس پر سانپ اور بچھو مسلط کر دے۔اور یہ ابو جعفر نے بنوامیہ کی ایک بدکار عورت کے لئے کہا جس کی نماز جنازہ اس کے باپ نے ادا کی۔اور یہ بھی کہا کہ شیطان کو اس کا ساتھی بنادے۔محمد بن مسلم کہتے ہیں کہ اس کے لئے کہا کہ اس کی قبر میں سانپ اور بچھو بھر دے۔تو اس نے کہا کہ سانپ اس کو کاٹے گا اور بچھوا سے ڈسے گا۔اور شیطان اس کے ساتھ اس کی قبر کا ساتھی ہو گا۔۔۔“ 66 فروع کافی۔کتاب الجنائز - باب الصلوۃ علی الناصب ،ص ۹۹) اس کے بعد بھی یہ عبارت اسی طرز پر جاری رہتی ہے۔اگر اپنے مخالف عقیدہ رکھنے والے مسلمان کا جنازہ پڑھ کر یہی دعا خدا سے مانگنی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ نماز جنازہ پڑھنے کا تکلف نہ ہی کیا جائے۔اس پس منظر میں احمدیوں پر یہ اعتراض کسی طور پر معقولیت کا پہلو نہیں رکھتا۔یہاں ذرا رک کر جائزہ لیتے ہیں کہ اس پیشل کمیٹی کے سپرد یہ کام تھا کہ یہ فیصلہ کرے کہ جو ختم نبوت کا منکر ہے اس کا اسلام میں کیا Status ہے۔بحث کا دوسرا دن جا رہا تھا اور سوالات اپنے موضوع کو چھو کر بھی نہیں گزر رہے تھے۔احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟ احمدی غیر احمدیوں کا جنازہ کیوں نہیں پڑھتے ، ان کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ ان سے شادیاں کیوں نہیں کرتے ؟ جب انہیں غیر احمدی علماء کے فتاویٰ سنائے گئے جس میں یہاں تک لکھا تھا کہ دوسرے فرقہ کے لوگ نہ صرف