سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 349 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 349

349 تعلق ہے کسی کے پاس اس کی Monoply نہیں ہے لیکن میں ابھی اس موضوع کی طرف نہیں آیا۔حقیقت یہ ہے کہ اٹارنی جنرل صاحب اس موضوع کی طرف آنا ہی نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی اس کی طرف انہوں نے آنے کی کبھی کوشش کی۔اس موقع پر حضور نے یہ مثال بیان فرمائی کہ اگر ایک گروہ کہے کہ عیسائیت کا نام صرف وہی گروہ استعمال کر سکتا ہے اور دوسرے گروہ یا فرقے یہ نام استعمال نہیں کر سکتے۔یقیناً لکس صابن کی فروخت کی بجائے یہ مثال زیر بحث موضوع کے مطابق تھی۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب کافی جزبز ہوئے اور کہنے لگے کہ I am not anticipating any thing please۔I am just dealing with the restriction of the human rights۔ایک بار پھر یہ ظاہر ہورہا تھا کہ اٹارنی جنرل صاحب اصل موضوع کی طرف آنے کی بجائے ادھر اُدھر کی باتوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ان کی پیشکر دہ مثالیں اس قدر دور از حقیقت اور موضوع سے ہٹ کر تھیں کہ حضور کو سوال کر کے کوشش کرنی پڑتی تھی کہ اصل بات واضح ہو اور سوال و جواب کا سلسلہ اپنے اصل موضوع کی طرف واپس آئے۔اور اٹارنی جنرل صاحب غلط سوال کر کے خود الجھن میں پھنس جاتے تھے۔اب تک جماعت کے مخالفین پر یہ امر واضح ہو چکا تھا کہ یہ بحث ان کی توقعات کے مطابق نہیں جارہی اور جماعت احمدیہ پر گرفت کرنے کا موقع نہیں پار ہے۔چنانچہ شاہ احمد نورانی صاحب نے سپیکر اسمبلی کو کہا کہ جو سوال کیے جاتے ہیں یہ الٹا اٹارنی جنرل صاحب سے سوال کر کے ٹال دیتے ہیں۔یہ طریق غلط ہے انہیں پابند کیا جائے کہ یہ جواب پورا دیں۔اس پر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ He has got his own methods ان کا اپنا طریقہ ہے۔اس مرحلہ پر چھ بجے شام تک کے لیے کارروائی ملتوی کر دی گئی۔چھ بجے شام کارروائی پھر شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل صاحب نے موضوع کی طرف آنے کی بجائے ایک بار پھر یہ سوال چھیڑ دیا کہ پاکستان میں احمدیوں کی تعداد کیا ہے۔اس پر آخر کا ر حضور نے فرمایا کہ میں کوئی بھی عدد وثوق سے نہیں کہہ سکتا۔مختلف لوگوں نے جو پاکستان میں احمدیوں کی تعداد بیان کی ہے وہ صرف اندازے