سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 305 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 305

305 ڈاکٹر مبشر حسن صاحب : ہاں سلطان : اچھا ڈاکٹر مبشر حسن صاحب : ان کے یا کسی اور کے۔جہاں سے بھی انہیں پیسے آتے تھے سلطان : میاں طفیل محمد کو جماعت اسلامی کو پیسے ملتے تھے مبشر حسن : ہاں ہاں سلطان: ان کے کہنے پر انہوں نے کہا OK تم یہ کرو ڈاکٹر مبشر حسن صاحب: ہاں تم یہ demand کرو بھئی ہم کر دیں گے۔خود بخود ہم نے تو نہیں کیا۔demand ہورہی تھی بھائی عوام سے۔“ جب ہم نے عبدالحفیظ پیرزادہ صاحب سے سوال کیا کہ میاں طفیل محمد صاحب کا یہ بیان غیر ملکی مداخلت کو دعوت دینے کے مترادف نہیں تھا تو انہوں نے کہا: "Jamat e Islami always did it, JUI always did it, JUP always did it" جماعت اسلامی ہمیشہ یہی کرتی تھی، جمعیت علماء اسلام ہمیشہ یہی کرتی تھی، جمعیت علمائے پاکستان ہمیشہ یہی کرتی تھی۔حضرت خلیفۃ اسبح الثالث نے ۲۱ جون ۱۹۷۴ ء کے خطبہ جمعہ میں احمدیوں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم کا ذکر کر کے فرمایا کہ رسول کریم ﷺ کو اور آپ کے صحابہ کو شعب ابی طالب میں جو تکالیف پہنچائی گئیں وہ بہت زیادہ تھیں۔اور پھر آپ کا مکی دور تکالیف کا دور تھا۔ان کی محبت کا تقاضا ہے کہ اگر دسیوں برس تک بھی ہمیں تکالیف اُٹھانی پڑیں تو ہم اس پیار کے نتیجہ میں دنیا پر ثابت کر دیں کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی معرفت رکھتے ہیں اور محمد عے کے ساتھ پیار کرتے ہیں جوع کی حالت بھی ان کی وفا کو کمزور نہیں کرتی۔وہ اسی طرح عشق میں مست رہتے ہیں جس طرح پیٹ بھر کر کھانے والا شخص مست رہتا ہے۔ان دنوں جماعت کے خلاف حلقوں کی طرف سے یہ مطالبہ بڑے زور شور سے کیا جا رہا تھا کہ احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔حضور نے اس نامعقول مطالبہ کا تجزیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا بھر میں ایک شخص کا مذہب وہی سمجھا جاتا ہے جس کی طرف وہ خود اپنے آپ کو