سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 273 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 273

273 کے قرب وجوار تک کو اندھیرے میں ہی چھوڑنے سے ہی ثابت ہوتا ہے یا پھر شاہ انگلستان اور ملکہ ہالینڈ ہاتھوں سے صلیبی تمغہ اپنے نائب اور صاحبزادے کے سینے پرلٹکوانے سے اور اس کی تصویران حسین چھوکریوں کے ساتھ کھنچوانے جولندن میں نیم عریانی کے لباس کی اپنے خوبصورت اور ڈھلے ہوئے جسموں پر نمائش کر کے دکان میں آنے والوں کو خریداری پر آمادہ کرتی ہیں۔یہ صاحبزادے کس کے لئے یہ نیم عریاں لباس خریدنے گئے تھے۔یہ آج تک معلوم نہ ہوا ،مگر شاید لباس کے خریدار نہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔(آگے کچھ زیادہ سخت الفاظ حذف کر دیئے گئے ہیں)۔غرض جو کچھ ہو ہے ” فعل فیصل اور تمسک بالکتب و السنة ہمدرد ۱۳ نومبر ۱۹۲۷ء بحوالہ مولانامحمد علی جو ہر آپ بیتی اور فکری مقالات مرتبه سید شاہ محمد قادری ص ۸۲۸ مخالفین جماعت کے ارادے ظاہر ہوتے ہیں اب یہ بات ظاہر و باہر ہوتی جا رہی تھی کہ جماعت کے مخالفین ایک بار پھر جماعت احمدیہ کے خلاف ایک بڑے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اور ۱۹۵۳ء میں تو جماعت کی مخالف شورش کا دائرہ بڑی حد تک صوبہ پنجاب تک محدود تھا مگر اب ۱۹۷۴ء میں جبکہ جماعت احمدیہ پہلے کی نسبت دنیا بھر میں بہت زیادہ ترقی کر چکی تھی، اب مخالفین کی کوشش تھی کہ پوری دنیا میں جماعت احمدیہ کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا جائے۔مگر چونکہ ابھی بھی پوری دنیا کی جماعتوں میں پاکستان کی جماعت سب سے زیادہ اہم تھی اور جماعت کا مرکز بھی پاکستان میں تھا اس لیے سب سے زیادہ زہریلا وار ہیں پر کرنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں تا کہ یہاں پر احمدیت پر ایساوار کیا جائے تاکہ جماعت کا عالمی تبلیغی جہاد اس سے بری طرح متاثر ہو۔چنانچہ ۱۹۷۴ء کے آغاز میں جماعت مخالف رسائل میں یہ اشتہارات چھپنے لگے کہ قادیانیت کی مخالفت کے لیے قادیانی محاسبہ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔اور اس کے لیے چندہ جمع کرنے کی اپیل کی گئی۔ہفت روزہ چٹان ۲۸ /جنوری ۱۹۷۴ء ص ۱۵)