سلسلہ احمدیہ — Page 264
264 گے کہ ان کی جگہ بند ر اور سور بیٹھے ہوں گے۔یہ دوا حادیث بھی پیش ہیں (کنز العمال في سنن الاقوال والا فعال تالیف علامہ علا والدين على المنتقى الجزء الثالث عشر، ناشر دار الكتب العلمیہ، بیروت لبنان - ص ۱۲۴) عبد اللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی علم کو اس طرح نہیں اُٹھائے گا کہ بندوں سے اسے نکال لے لیکن اسے اُٹھائے گا علماء کے اُٹھانے کے ساتھ یہاں تک کہ جب کسی عالم کو باقی نہیں رکھے گا لوگ جاہلوں کو سردار بنالیں گے ان سے مسائل پوچھیں گے۔وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے۔خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“ و, ( متفق علیہ۔مشکوۃ شریف مترجم ، ناشر مکتبہ رحمانیہ اردو بازار۔لاہور ص ۶۵) حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قریب ہے کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے نہیں باقی رہے گا اسلام مگر نام اس کا اور نہ باقی رہے گا قرآن مگر رسم اس کی۔ان کی مسجد میں آباد ہوں گی مگر حقیقت میں ہدایت سے خالی ہوں گی۔ان کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔ان سے فتنہ نکلے گا اور ان میں ہی لوٹ جائے گا۔رواه البیھقی فی شعب الایمان - مشکوۃ شریف مترجم، جلد اول، ناشر مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور ص ۷۶) جیسا کہ پہلے ہم ذکر کر چکے ہیں پاکستان کی طرف سے اوقاف کے فیڈرل سیکریٹری تجبل ہاشمی صاحب نے رابطہ عالم اسلامی کی قرارداد پر دستخط کئے تھے۔اور ہم نے اس کتاب کی تالیف کے دوران ان کا انٹرویو بھی لیا۔اور جب ان سے اس بابت یہ سوال کیا گیا تو ان کا کہنا یہ تھا: ” میرے لحاظ سے کسی کو کہ دینا کہ یہ مسلمان ہے یا نہیں مسلمان۔یہ میں سمجھتا ہوں۔میں تو کسی کو نہیں کہہ سکتا کہ وہ میرے سے بہتر مسلمان ہے یا نہیں مسلمان ہے۔“ پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ” کوئی کسی کو نہیں کہہ سکتا کہ وہ مسلمان ہے کہ نہیں ہے