سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 15 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 15

15 مقدار پچیس لاکھ سے کہیں زیادہ پہنچ جائے گی۔آپ نے فرمایا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے جو جائیداد بنائی تھی اس کے متعلق حضور کی نیت یہی تھی کہ اس سے دینی کام جاری کئے جائیں اور اپنے بچوں کو بھی حضور نے فرمایا کہ میں تمہیں دنیوی فکروں سے اس لئے آزاد کرنا چاہتا ہوں کہ تا تم اپنے اوقات کو دین کی خدمت میں لگائے رکھو۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ کے بچوں نے یہ طے کیا کہ وہ حضور کی اس جائیداد میں سے انشاء اللہ ایک لاکھ روپیہ اس فنڈ میں دیں گے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ارشاد فرمایا کہ میں ایک کمیٹی مقرر کروں گا جو یہ غور کرے گی کہ اس فنڈ کی رقم کو کس طرح خرچ کرنا ہے۔اس کے ساتھ آپ نے دو ممکنہ مقاصد بیان فرمائے جن کے لئے اس فنڈ کی رقم کو خرچ کیا جاسکتا ہے۔ایک مقصد تو پاکستان اور بیرونِ پاکستان میں کام کرنے کے لئے مبلغین اور معلمین تیار کرنے کا کام ہے۔اور دوسرے ذہین بچوں کی تعلیم کے لئے اس فنڈ سے انتظام کیا جائے۔ہمارے بعض بچوں کو اللہ تعالیٰ نے ایسے دماغ عطا فرمائے ہیں کہ ان کی پوری تربیت اور تعلیم کا انتظام ہو جائے تو بہت جلد دنیوی لحاظ سے چوٹی کے دماغوں میں شمار ہونے والے ہو سکتے ہیں۔جلسہ سالانہ پر اس اعلان کے ساتھ فضل عمر فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا۔وعدہ کرنے والوں کو تین سالوں میں یہ چندہ ادا کرنا تھا۔حکومت پاکستان نے یہ رعایت دی کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی آمد انکم ٹیکس سے مستفی ہو گی اور اس میں چندہ دینے والوں کو انکم ٹیکس میں رعایت ملے گی (۲)۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب اس کے پہلے صدر مقرر ہوئے۔کرنل عطاء اللہ صاحب نے نائب صدر اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے سیکریٹری کے فرائض سنبھالے۔مندرجہ بالا احباب سمیت اس کے کل دس ڈائریکٹر ز مقرر کئے گئے۔فاؤنڈیشن نے فیصلہ کیا کہ چندوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو محفوظ جگہ پر انوسٹ (Invest) کیا جائے گا اور حاصل ہونے والے منافع کو معین کردہ مقاصد کی تکمیل کے لئے خرچ کیا جائے گا۔فاؤنڈیشن کے مقاصد کے تعین کے لئے ربوہ میں ” مجلس مقاصد“ کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل امراء کے علاوہ دیگر صائب الرائے احباب کو بھی مدعو کیا گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دعا کے ذریعہ اس کی کارروائی کا آغاز فرمایا۔ڈیڑھ صد کے قریب تجاویز کو ان پانچ اقسام کے تحت مرتب کیا گیا: (۱) علمی تحقیقاتی کام (۲) تبلیغی جد و جہد (۳) تعلیمی جدوجہد (۴) اقتصادی جد و جهد (۵) متفرق