سلسلہ احمدیہ — Page 230
230 قرآن کریم کے تراجم اور تفاسیر کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ چھ زبانوں میں قرآنِ کریم کے تراجم ہو چکے ہیں۔فرانسیسی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے لیکن اشاعت کا کام باقی ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبہ کے تحت روسی ، چینی ، اٹالین ، سپینش ، ہاؤسا، یوگوسلاوین اور انڈونیشین زبان میں تراجم کی اشاعت کی جائے گی۔اس کی علاوہ سواحیلی کے ترجمہ کے علاوہ مشرقی افریقہ کی اور دوزبانوں میں اور ہا ؤ سا کے علاوہ مغربی افریقہ کی دو اور زبانوں میں تراجم کی اشاعت کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ عربی زبان میں تفسیر کی اشاعت کی اشد ضرورت ہے۔پھر حضور نے عربی اور فارسی میں تفسیر کی اشاعت کے منصوبے کا منصوبہ بیان فرمایا۔صد سالہ جو بلی منصوبہ کا ایک اہم حصہ سوز بانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی اشاعت کا پروگرام بھی تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے فرمایا کہ یوں تو دنیا میں کئی سوز بانیں بولی جاتی ہیں لیکن جو کمیٹی بنے گی وہ غور کر کے ان میں سو نسبتاً آسان زبانوں کا انتخاب کرے گی۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ جب میں شوری کے لئے نوٹس لے رہا تھا تو مجھے خیال آیا کہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کا خلاصہ ہے۔اگر اس کا ترجمہ، کچھ تفسیری نوٹس کے ساتھ دنیا کی ہر زبان میں شائع کر دیا جائے تو ہر زبان بولنے والے کے ہاتھ میں قرآن کریم کا خلاصہ پہنچ جائے گا۔حضور نے اس مسئلہ پر راہنمائی فرمائی کہ سوز بانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی جو اشاعت کرنی ہے، اس کے لئے پہلے بنیادی تعلیم کی شکل متعین کر کے اس کا مسودہ اردو میں تیار کرنا ہے پھر ان کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔پھر مختلف ممالک کی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔پھر حضور نے اپنے پر لیس لگانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کے فوائد بیان فرمائے۔مرکز گریز رہ جحانات کے بارے میں نصیحت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۹۷۳ ء تک جماعت دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی تھی۔جب بھی دنیا کی مختلف اقوام حق کو قبول کر کے الہی سلسلہ میں داخل ہو رہی ہوں تو اس کے ساتھ کچھ نئے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کا قائم کردہ نظام خلافت قائم ہے اور ایسے مواقع پر خلیفہ وقت جماعت کی راہنمائی کرتا ہے تا کہ جماعت اللہ تعالیٰ اور آنحضرت