سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 224 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 224

224 دولتوں کو اور اس ساری دنیاوی طاقتوں کو اور ان سارے دنیوی اثر و رسوخ اور اقتدار کو للکارا۔انہوں نے لوگوں کو کہا تم دنیا کے مال و دولت کی وجہ سے اور دنیا کی جاہ وحشمت کے برتے اور سیاسی اقتدار کی وجہ سے اور ان ہتھیاروں کی وجہ سے جو تم نے ایجاد کئے ہیں یہ سمجھتے ہو کہ تم اسلام کو مغلوب کر لو گے۔لیکن انہوں نے کہا مہدی کو خدا نے ایک زبر دست روحانی ہتھیار دیا ہے اس لئے اسلام کو ایٹم بموں کی ضرورت نہیں ہے۔نہ تو پوں کی ضررورت ہے اور نہ رائفلوں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں اور حضرت نبی اکرم صلى الله کے اسوہ حسنہ میں وہ حسن کے جلوے رکھے ہیں وہ احسان کی طاقتیں رکھی ہیں کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم تمہارے دلوں کو خدا تعالیٰ اور اس کے محبوب محمد ﷺ کیلئے جیت نہ شانه لیں۔“ حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے اس عظیم الشان منصوبہ کے خدوخال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اشاعت اسلام اور تعلیم و تربیت کے کام کو تیز تر کرنے کے لیے دنیا کے مختلف خطوں میں مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں سے ان کے تحت علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کی جائے گی۔حضور نے فرمایا کہ یہ مراکز کسی ایک ملک کے لیے مرکز نہیں بنیں گے بلکہ بہت سے ممالک کے لیے ایک مرکز ہوگا۔حضور نے فرمایا کہ تین مراکز مغربی افریقہ اور تین مراکز مشرقی افریقہ میں قائم کیے جائیں گے۔اسی طرح کیتھولک عیسائیت کا مرکز ہونے کی وجہ سے اٹلی کی ایک اہمیت ہے ، اور دنیا کے ایک بڑے علاقے میں فرانسیسی بولی جاتی ہے اس لیے فرانس بھی ایک نمایاں اہمیت کا حامل ہے، چنانچہ ان ممالک میں بھی تبلیغی مراکز قائم کیے جائیں گے۔اسی طرح بر اعظم امریکہ میں ایک مرکز کینیڈا میں اور تین مراکز جنوبی امریکہ میں بھی قائم کر نیکی ضرورت ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور تفاسیر کی اشاعت کی اشد ضرورت ہے۔اس ضمن میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے خاص طور پر فرانسیسی، روی ، چینی ، اٹالین سپینش ، ہا ؤ سا اور فارسی زبان کا ذکر فرمایا۔اور حضور نے اس منصوبہ کا تیسرا حصہ یہ بیان فرمایا کہ چونکہ آنحضرت ﷺ کی بعثت تمام دنیا کے لیے تھی اس لیے ایک سو زبانوں میں جماعت کا لٹریچر شائع کرنا اور اس کی تقسیم کا انتظام کرنا ضروری ہے۔اور اس غرض کے لیے دو ورقہ