سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 143 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 143

گیمبیا 143 گیمبیا میں نصرت جہاں سکیم کے تحت پہلا سکول بائبل کے مقام پر قائم کیا۔اپنے دورے کے دوران حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس ادارے کا سنگ بنیا درکھا تھا۔افریقن پریس میں نصرت جہاں سکیم کا چرچا جب حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے اس سکیم کا آغا ز فرمایا تو مغربی افریقہ کے اخبارات میں اس کے متعلق خبریں بار بار شائع ہونا شروع ہوئیں۔نائیجیریا کے اخبار Post نے اس سرخی کے ساتھ یہ خبر شائع کی Ahmadis start campaign abroad اور لکھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مسلمانوں نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں وہ مغربی افریقہ میں اپنے بھائیوں کو ایک نئی سکیم کے تحت چندہ دے رہے ہیں۔اس سکیم کا نام ” لیپ فارورڈ ہے۔جماعت احمدیہ کے سربراہ نے حال میں ہی مغربی افریقہ کے دورہ کے دوران اس سکیم کا اعلان کیا تھا۔اس دورے میں انہوں نے نائیجیریا، غانا، آئیوری کوسٹ ،لائبیریا ، گیمبیا اور سیرالیون کا دورہ کیا۔نائیجیرین احمدیہ مسلم مشن کے مشنری انچارج نے لیگوس میں یہ انکشاف کیا کہ اس سکیم کے تحت مغربی افریقہ کے ان ممالک میں تھیں ہائر سکول اور پندرہ کلینک قائم کیے جائیں گے۔۔۔۔(۱۲) نائیجیریا کے ایک اور اخبار ڈیلی ٹائمنر (Daily Times) نے اس سکیم کے اجراء کی خبر اس سرخی کے ساتھ شائع کی 'Moslims to build schools, clinics' اس اخبار نے لکھا کہ ” پاکستان اور برطانیہ کے احمدی مسلمان مغربی افریقہ میں لیپ فارورڈ سکیم کے تحت تمہیں ہائر سکول اور پندرہ کلینک کھولنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔اس امر کا اعلان عالمگیر جماعت احمدیہ کے سربراہ نے حال ہی میں نائیجیریا اور مغربی افریقہ کے دیگر ممالک کے دورہ کے دوران کیا ہے۔(۱۳) مختلف ممالک کے سربراہان بھی جماعت کی اس مساعی کو سراہ رہے تھے۔چنانچہ فری ٹاؤن،