سلسلہ احمدیہ — Page 142
142 میں رکھا گیا۔نائیجیریا میں ایک اور سکینڈری سکول مارچ ۱۹۷۱ء میں Gusau میں جاری کیا گیا جو سکوٹوسٹیٹ میں واقع ہے۔اس سکول میں کلاسوں کا اجراء کا نو کے سکول کے اساتذہ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔پھر مرکز کی طرف سے مکرم اسمعیل وسیم صاحب کو اس سکول کا پرنسپل مقرر کیا گیا۔اور اس کی مستقل عمارت کا سنگ بنیاد مارچ ۱۹۷۲ ء میں رکھا گیا۔پھر موجودہ نائیجیر سٹیٹ میں منا (Minna) میں نصرت جہاں سکیم کا ایک اور سکول جاری ہوا۔جب مارچ ۱۹۷۱ء میں احتشام نبی صاحب ، مکرم احمد منیر صاحب اور آپ کی اہلیہ وقف عارضی کے طور پر یہ سکول چلا رہے تھے۔اس کا باقاعدہ افتتاح اس کے پہلے پرنسپل مکرم محمد یعقوب صاحب کے چارج سنبھالنے کے بعد جولائی ۱۹۷۱ء میں ہوا۔۱۹۷۳ء میں نایجیریا میں جماعت کے دو سکول جو کہ گساؤ اور منا میں واقع تھے حکومت نے میشلا ئز کر لئے۔ان میں کام کرنے والوں کو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی ہدایت تھی کہ انہی سکولوں میں کام کرتے رہیں۔سیرالیون نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے آغاز سے قبل بھی جماعت احمد یہ سیرالیون میں تعلیمی اداروں کے ذریعہ اہل سیرالیون کی خدمت کر رہی تھی۔اس سکیم کے اجراء کے بعد چند سال میں جماعت نے یہاں پر مزید تعلیمی اداروں کا آغاز کیا۔۱۹۷۱ء میں روکو پور میں ایک جونیئر سکینڈری سکول کا آغاز کیا گیا۔۱۹۷۳ء میں احمد یہ جونیئر سکینڈری سکول مسنگھی کا اجراء ہوا۔اور ۱۹۷۴ء میں ٹمبو ڈو اور ۱۹۷۵ء میں کہالا میں احمد یہ جو نیئر سکینڈری سکول شروع کیے گئے۔اس کے بعد نے تعلیمی اداروں کا سلسلہ جاری رہا۔اور اس کے وقت جہاں تک تعداد کا تعلق ہے تو جماعت احمدیہ کے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے سیرالیون کے ملک میں موجود ہیں۔لائبیریا نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت اس ملک میں سب سے پہلا احمد یہ جونیئر ہائی سکول سانوے کے مقام پر قائم کیا گیا۔