سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 95 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 95

95 حضور مختلف مہمانوں سے گفتگو فرماتے رہے۔اسی شام کو ریڈیو کے نمائندے نے حضور کا انٹرویو کیا جو بعد میں ریڈیو پر نشر ہوا۔اس روز اشانٹی ریجن کی جماعت کے پریذیڈنٹ صاحب نے چند احباب کے ہمراہ حضور سے ملاقات کی اور غانا کے ایک وزیر مسٹر بی۔کے۔آدما نے بھی حضور سے ملاقات کی۔(۲۲) ۱/۲۰ پریل کو حضور نے نانا کے صدر مملکت برگیڈیئر افریفا سے ملاقات کی۔ملک کے نائب صدر بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔رخصت کے وقت حضور نے دعا فرمائی۔اور صدر مملکت کو پاکستان کی صنعت کا ایک نمونہ تحفہ دیا۔اس کے بعد حضور کماسی روانہ ہو گئے جو غانا کا دوسرا بڑا شہر اور اشانٹی ریجن کا صدر مقام ہے۔یہاں پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک مضبوط جماعت قائم تھی اور اس وقت جماعت اس ریجن میں تین سکینڈری سکول بھی چلا رہی تھی۔کماسی شہر سے پندرہ میل دور سے ہی وہ احمدی احباب نظر آنے لگ گئے تھے جو حضور کے استقبال کے لئے شہر سے باہر آ کر کھڑے ہوئے تھے۔جوں جوں شہر قریب آتا گیا ان احباب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا جو حضور کے استقبال کے لئے حاضر تھے اور پر جوش نعرے لگا ر ہے تھے۔(۲۲، ۲۳، ۲۴) ۲۱ اپریل کو حضور نے کماسی میں انتہائی مصروف دن گزارا صبح کے وقت حضور احمد یہ سیکنڈری سکول ماسی کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔حضور نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ محض محنت کرنا نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔کیونکہ خواہ کتنی ہی محنت کی جائے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ محنت اکارت چلی جائے۔ضروری ہے کہ انسان خدا کے آستانہ پر جھکے اور دعائیں کرتا جائے۔اس کے نتیجے میں خدا رجوع برحمت ہوگا اور محنت ٹھکانے لگے گی۔اور توقع سے کہیں بڑھ کر نتیجہ حاصل ہو گا۔حقیقی کامیابی کے لئے کامل محنت اور کامل دعا دونوں کا اتحاد ضروری ہے۔سکول کا معائنہ کرنے کے بعد حضور نے کماسی میں جماعت کے نئے مشن ہاؤس کا افتتاح فرمایا۔مشن ہاؤس تک ایک میل کے راستے پر ہزاروں لوگ کھڑے ہوکر اهلا و سهلا و مرحبا کہہ رہے تھے۔ایک اندازے کے مطابق اس موقع پر تقریبا دس ہزار کے قریب احباب حضور کے دیدار کے لئے آئے تھے۔افتتاح کی تقریب میں بہت سے قبائل کے چیفس اور پیرا ماؤنٹ چیفس بھی آئے ہوئے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے اہل غانا کو اس طرف توجہ دلائی کہ وہ اسلام