سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 94 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 94

94 احمدیوں نے بے پناہ جوش عقیدت سے حضور کا استقبال کیا۔تاحد نظر احمدی بھائی اور بہنیں ہاتھ ہلا ہلا کر حضور کی خدمت میں السلام علیکم و رحمۃ اللہ عرض کر رہے تھے اور اللہ اکبر، اسلام زندہ باد، احمدیت زندہ باد اور حضرت امیر المؤمنین زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے تھے۔احمدی احباب کی طرف سے مسرت و شادمانی کے والہانہ اظہار پر حضور نے اللہ تعالیٰ کی حمد بجالاتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا اور فرمایا کہ آج کا دن بحمد اللہ شادمانیوں اور مسرتوں کا دن ہے۔(۱۹) اگرا میں حضرت خلیفہ امسح الثالث کا قیام ایمبیسیڈرہوٹل میں تھا۔اسی شام کو حضور بہت سے احباب جماعت کے ہمراہ ایک جلوس کی صورت میں مشن ہاؤس کے احاطے میں تشریف لے گئے۔یہاں پر اس وقت تک احباب کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔حاضرین میں غیر از جماعت دوست اور کچھ غیر ملکی سفراء بھی شامل تھے۔وہاں پر موجود احمدی احباب بار بار والہانہ انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔یہاں پر پروگرام کے مطابق حضور نے جماعت کی ایک نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنا تھا۔یہ نئی مسجد جماعت Osu State میں جماعت کے مشن ہاؤس کے ساتھ بنی تھی۔اپنے دست مبارک سے سنگ بنیا د نصب فرمانے سے قبل حضور نے اسلامی معاشرہ میں مساجد کی اہمیت اور تعلیم و تربیت کے لحاظ سے ان کے نہایت اہم کردار پر روشنی ڈالی۔تقریر کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے مسجد کا سنگ بنیاد نصب فرمایا۔آپ کے بعد مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ و وکیل التبشیر نے ایک پتھر نصب کیا۔پھر بعض مسلمان ممالک کے سفراء نے ، غانا کے امیر و مشنری انچارج مکرم عطاء اللہ کلیم صاحب، جماعت غانا کے پریذیڈنٹ مکرم محمد آرتھر صاحب نے اور ٹیچیمان میں جماعت کے مبلغ مکرم عبد الوہاب آدم صاحب اور حضور کے ہمسفر ساتھیوں نے مشترکہ طور پر سنگ بنیاد نصب کئے۔اس دوران حضور انور اور وہاں پر موجود ہزاروں احمدی دعاؤں میں مشغول رہے۔(۲۱،۲۰، ۲۲) اس تقریب میں پاکستان کے سفیر مکرم علی ارشاد صاحب اور مالی کے سفیر مکرم محمود صاحب بھی شامل ہوئے۔(۱۹) ۱۹ / اپریل کو حضور نے افراد جماعت سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور شام کو ایک استقبالیہ میں شرکت فرمائی جس میں وزراہ مملکت، غیر ملکی سفراء اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر