سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 65 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 65

65 خلافت جوبلی ۱۹۳۹ء ۱۹۳۹ء کا سال اس لحاظ سے ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال جماعت کی تاریخ کی پہلی جوبلی منائی گئی تھی۔دنیا میں مختلف وجوہات کی بناء پر جشن منائے جاتے ہیں ، جو بلیاں منعقد کی جاتی ہیں اور اپنی خوشی کے اظہار کے رنگارنگ طریق اختیار کئے جاتے ہیں۔ان کا مقصد یا تو اپنی برتری اور دولت کا اظہار کرنا ہوتا ہے یا پھر وقتی کھیل تماشے اور تقریبات سے اپنی تفریح کا سامان پیدا کرنا ہوتا ہے اور پھر اس موقع کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے نام پر کھڑی ہونی والی جماعتیں بھی خوشی کے مواقع مناتی ہیں لیکن ان کی خوشی کا اظہار، ان کی تقریبات کا وقار اور ان کو منانے کے مقاصد دنیا سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔وہ صرف اپنی خوشی کا اظہار نہیں کر رہے ہوتے بلکہ اپنے رب کا شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں اور اس یقین کے ساتھ کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے رب کا وعدہ ہے لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (۱) یعنی اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں ضرور تمہیں بڑھاؤں گا۔یہ خدائی جماعتیں ان مواقع کو منا کر طاق نسیاں پر نہیں رکھ دیتیں بلکہ ایک نئے ولولے سے خدا تعالیٰ کے مزید فضلوں کو سمیٹنے کے لیے اپنے سفر کانٹے سرے سے آغاز کرتی ہیں۔۱۹۳۹ء کا سال جماعت کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سال جماعت کے قیام کو پچاس سال پورے ہو رہے تھے۔اور اسی سال حضرت مصلح موعود کی خلافت کو پچیس برس پورے ہو رہے تھے۔آپ کی خلافت کا آغا ز ایسے حالات میں ہوا تھا جب ایک طبقہ ،حضرت خلیفۃ امسیح اول کی وفات کے بعد خلافت سے منکر ہو کر علیحدہ ہو گیا تھا۔اور ہر طرف سے مخالفت کی آندھیاں اٹھ رہی تھیں۔آج آپ کی منظفر و منصور خلافت کو پچیس برس مکمل ہورہے تھے۔آپ کے دور خلافت کی ترقیات پکار پکار کر کہ رہی تھیں کہ پیشگوئی مصلح موعود میں موجود خوش خبری ” وہ جلد جلد بڑھے گا بڑی شان سے پوری ہوئی۔ایک کے بعد دوسرے اندرونی اور بیرونی فتنے اٹھے اور خطر ناک مصائب آئے لیکن دنیا نے دیکھا کہ ہر مرتبہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوا اور آپ کی خلافت کی برکت سے ہر خوف کی حالت امن میں بدل گئی۔اسی سال جماعت کے قیام کو بھی پچاس برس