سلسلہ احمدیہ — Page 695
695 بھی آپ کے پیغام کو چھوڑ دے تو بھی میں آپ کے مشن کی تکمیل کے لئے کام کرتا رہوں گا۔یہ ایک نوجوان کے وقتی جذبات نہیں تھے۔بعد میں آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اس بات کا گواہ ہے کہ آپ نے اپنا عہد سچ کر دکھایا۔آج پچاس سال سے زائد مظفر و کامران خلافت کے بعد یہ پاک روح اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو چکی تھی۔کتنے ہی دلوں میں آپ کے اُس عظیم عہد کے الفاظ گونج رہے تھے۔اس نازک موقع پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے سب کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے آپ کی نعش مبارک کے پاس کھڑے ہوئے کہا کہ آج ہم وہی عہد دہراتے ہیں جو آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے وقت کیا تھا۔(۸) (۱) الفضل ۳۰ اکتوبر ۱۹۶۵ء ص ۱ (۲) الفضل ۳۱اکتوبر ۱۹۶۵ء ص ۱ (۳) الفضل ۵ نومبر ۱۹۶۵ ء ص ۱ (۴) الفضل ۶ نومبر ۱۹۶۵ء ص ۱ (۵) الفضل ۷ نومبر ۱۹۶۵ء ص ۱ (4) الفرقان، فضل عمر نمبر ص ۱۲:۱۱ (۷) روایت صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب (۸) روایت صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب