سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 661 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 661

661 سوالات کئے۔حضور نے اس رپورٹ پر ارشاد فرمایا بیعت پہنچی اللہ تعالیٰ نئے مبائع کو استقامت دے۔ہر نو مسلم سے چندہ لکھوالیا کریں تا کہ جماعت کے کاموں میں دلچسپی پیدا ہو۔Spirtualism کے رد کے لئے میری کتاب وحی الہی کا پڑھنا ضروری ہے۔اس میں ثابت کیا گیا ہے کہ وحی کو Spirtualis پر فوقیت ہے۔مختلف شہروں میں ضرور جاتے رہیں۔اور عراقی نو جوانوں کی طرف خاص توجہ کریں۔وہ عراقی نو جوان پھر ملیں تو کہہ دیں کہ مرزا صاحب کے الہاموں کی موجودگی میں ہم قرآن شریف کی کیطرف اسلئے توجہ کرتے ہیں کہ مرزا صاحب کہتے ہیں کہ میں محمد رسول اللہ کا خادم ہوں۔پس آپ کی وحی بھی قرآن کی خادم ہے۔پھر ہم کیوں آقا کو چھوڑ دیں ، اور خادم کے ہی ہو جائیں۔آقا کے ساتھ ساتھ اس کے خادم کا احترام تو اچھی بات ہے۔مگر خادم کو چمٹ جانا اور اسکے آقا کو چھوڑ دینا تو بڑی بے ایمانی ہے۔مرزا صاحب کا ایک الہام ہے کہ کل بركة من محمد الله فتبارك من علم و تعلم۔اس الہام کی موجودگی میں علم والے وجود کو چھوڑ کر کہاں جائیں۔کیونکہ اس صورت میں تو نہ ہم علم کے ساتھ رہے اور نہ تعلیم کے ساتھ۔تعلم تو تبھی ہو گا جبھی علم بھی ہو، علم کو چھوڑ کر نہ علم رہے گا نہ تعلم۔اگر نہ ملے تب خط اسے لکھ دیں۔اس مضمون پر زور دینا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ عراق میں احمدیت پھیلا دے تو سلسلہ کی بڑی روک دور ہو جائے گی۔حضرت صاحب کی کوئی عربی کتاب اسے ضرور دیں۔خصوصاً تبلیغ جو آئینہ کمالات اسلام کا تمہ ہے۔اور اس کے بعد خطبہ الہامیہ۔یہ بھی سلسلہ جاری رکھنا چاہئیے کہ غیروں کے لیکچر ہوتے رہیں تا کہ نو جوانوں کو غیروں کے اعتراض بھی معلوم ہوں اور ہماری فوقیت کا پتہ لگے۔(۱۷) شروع سے لندن مشن میں اہم علمی مجالس منعقد ہوتی رہی ہیں۔۱۹۵۹ء میں بھی لندن مشن میں ان مجالس کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔اور ان مجالس میں سائنس ، مذہب ،سیاست اور اسلام پر اعتراضات کے موضوعات پر متعدد مجالس منعقد ہوئیں۔(۲۱)