سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 46 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 46

46 تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اگر ہماری جماعت ان حالات میں بھی اپنی آنکھیں نہیں کھولے گی۔اور جماعت کی مضبوطی کے لئے کوشش نہیں کرے گی۔تو اس کے لئے زمانہ کی رفتار کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کرنا بالکل ناممکن ہو جائے گا۔یورپین طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کو کچلنے کے لئے بڑھتی چلی آرہی ہیں۔اور ہم جنہیں خدا تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کے لئے کھڑا کیا ہے۔اس بات پر مجبور ہیں کہ۔اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اپنی جماعت کو مضبوط کریں۔یہ خطرات کوئی خیالی نہیں۔حال میں البانیہ پر اٹلی نے جو قبضہ کیا ہے۔اس کا صاف یہ مطلب ہے کہ اس کی پالیسی یہ ہے کہ آہستہ آہستہ مسلمانوں کو بالکل ختم کر دیا جائے اور ان کی کوئی حکومت باقی نہ رہے۔اور یہ قطعی اور یقینی بات ہے۔میں نے اکثر کتابیں پڑھیں ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ اٹلی یقینی طور پر ٹر کی فلسطین اور سیر یا کو لینا چاہتا ہے۔اور اگر شام اور فلسطین وغیرہ اس کے قبضے میں آجائیں تو عرب کے لئے کون سی حفاظت رہ سکتی ہے۔‘‘ (۷) اس زمانے میں گو بظاہر آزاد مسلمان ریاستیں تھوڑی رہ گئی تھیں اور مسلمانوں کی سیاسی حالت دگر گوں نظر آ رہی تھی مگر ۱۹۳۶ء میں ہی حضرت مصلح موعودؓ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر مسلمانوں کو یہ بشارت دے دی تھی اسلامی حکومت کے قیام کے سب سے زیادہ خواب ہمیں ہی آتے ہیں اور خواب آنا تو لوگ وہم سمجھتے ہیں ہمیں تو الہام ہوتے ہیں کہ اسلامی حکومتیں دنیا میں قائم کی جائیں گی۔(۸) دوسری جنگ عظیم کا آغاز البانیہ کی آزادی سلب ہونے پر تو یورپی طاقتوں نے کوئی خاص ردعمل نہیں دکھایا ، انہیں البانیہ کے سانحے سے کم ہی دلچسپی تھی۔اس صورت حال میں جارحیت کرنے والوں کے حوصلے بڑھتے جا رہے تھے۔ایسے سینیا، آسٹریا، چیکو سلاویکیا اور البانیہ کے بعد پولینڈ کی باری آتی نظر آ رہی تھی۔اس بات کے آثار ظاہر ہو رہے تھے کہ اب نازی حکومت پولینڈ پر حملہ کر دے گی۔برطانیہ اور فرانس کی اتحادی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں کہ اس بڑھتے ہوئے سیلاب کا کیا حل کیا جائے۔پہلے روس کو ساتھ