سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 524 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 524

524 کہ جماعت احمدیہ میں اسلام کے نام پر ظلم و تشدد کے خلاف اور روحانیت کے نام سیاسی ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کے لئے حقیقت پسند پارٹی کے نام سے ایک تنظیم بنائی گئی ہے اور اُس کے عہد یداروں کا اعلان بھی کیا گیا۔اور یہ اپیل کی گئی کہ ہر وہ شخص اس کا ممبر بن سکتا ہے جو روحانیت کے نام پر کئے گئے سکینڈل کو بے نقاب کرنے کو تیار ہو۔(۶۳)۔اس مرحلے پر بھی پیغام صلح فتنہ کو بھڑ کانے کی سر توڑ کوشش کر رہا تھا۔چنانچہ اکتوبر ۱۹۵۶ء میں پیغام صلح کے ایک مضمون میں یہ اعلان شائع ہوا۔اس کی ناشائستہ زبان کا کچھ حصہ من و عن اس لئے دیا جا رہا ہے تاکہ ان کے انداز تحریر کا کچھ اندازہ ہو سکے محمود یت نے اپنے پیرؤوں میں سے آزادی رائے مسلوب کر رکھی ہے۔استبدادیت کی زنجیریں دن بدن محکم سے محکم تر کی جارہی ہیں۔جب جوروستم حد سے زیادہ بڑھ جائیں تو اس کا ایک زبردست رد عمل ہوتا ہے۔اب خود ربوہ میں ایک زبر دست تحریک آزادی اٹھی ہے جس کا علمبر دار نو جوانوں کا ایک ترقی پسند طبقہ ہے۔جو شاید اس طلسم کو توڑ کر رکھ دے۔اس تحریک سے خلیفہ بوکھلا اُٹھا ہے۔اس کا دماغی توازن قائم نہیں رہا۔۔۔تمہارے اور ہمارے درمیان اب صرف محمود یت ہی کا پردہ ہے اس کو بھی چاک چاک کر دو۔ہم ربوہ کے آزادی پسند عناصر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس تحریک آزادی میں جو علماء اور مبلغین حصہ لے رہے ہیں۔وہ جو نہی محمودیت کے حصار سے آزاد ہوں وہ ہمارے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔ہمارے ہاں ان کے لئے عزت کی جگہ ہے۔تبلیغ کے لئے مواقع ہیں۔تقریر کے لئے سٹیج ہے۔تبلیغ کے لئے تنظیم ہے۔(۷۰) پہلے تو پیغامی یہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس ناپاک سازش سے کوئی تعلق نہیں اور اب یہ اعلان کر رہے تھے کہ ہم تمہارا ساتھ دیں گے، اپنا سٹیج تمہیں پیش کریں گے اور ہماری تنظیم تمہاری مدد کرے گی۔علاوہ ازیں یہ انداز تحریر اس بات کی غمازی کر رہا تھا کہ اس فتنہ کی پشت پناہی والے خود بوکھلا رہے ہیں کیونکہ وہ اس گمان میں تھے کہ انہوں نے احمدیوں کو خلافت سے بدگمان کرنے کے لئے بہت عمدہ مکر و فریب کئے ہیں۔لیکن عملاً ہو یہ رہا تھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کی جماعتیں بھی مفسدین کی حرکات سے اظہار نفرت کر رہی تھیں۔اور منافقین کی حقیقت نہ صرف سب