سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 41 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 41

41 ۱۹۲۲ء میں سیلون کی جماعت نے اپنی سالانہ میٹنگ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس ملک میں جماعت کے مبلغ کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے اور بدھ اور عیسائی مبلغین کو سڑکوں اور گلیوں پر تبلیغ کرنے کی اجازت ہے مگر دوسری طرف اسلام کے مبلغین پر پابندی ہے کہ وہ سڑکوں پر تبلیغ نہ کریں۔اُس وقت مولوی ابراہیم صاحب سیلون جماعت کے صدر تھے۔(۳) ۱۹۲۷ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے سیلیون کا دورہ فرمایا۔اور عیسائی ، بدھ اور مسلمان علماء سے مناظرے ہوئے۔۱۹۳۱ء میں مولوی عبد اللہ مالا باری صاحب نے اس ملک میں با قاعده دارالتبلیغ قائم کیا۔نیگومبو میں جماعت تو پہلے ہی قائم ہو چکی تھی ۱۹۳۱ء میں اس شہر میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مولوی عبداللہ صاحب نے سیلون میں ۱۹۵۱ ء تک خدمات سرانجام دیں۔آپ چھ ماہ سیلون میں کام کرتے اور مالا بار واپس چلے جاتے۔اور یہ سلسلہ ۱۹۵۱ء تک اسی طرح جاری رہا۔(۴) Review of Religions, December 1916 p 477-478(1) (۲) الفضل ۳۰ ستمبر ۱۹۱۶ ء ص ۱ Review of Religions, march, April, May 1922p 195-196(μ) (۴) تاریخ سیلون مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۱ تا ۱۳ جاپان اس ملک میں پہلے مبلغ مکرم عبد القدیر صاحب نیاز تھے۔جنہوں نے کوبے میں مشن قائم کیا۔ان کو ایک مرحلے پر حکومت جاپان نے بعض شکوک وشبہات کی بناء پر حراست میں لے لیا مگر پھر تین ماہ کے بعد معصوم پا کر رہا کر دیا۔ان کے قیام کا زیادہ عرصہ زبان سیکھنے میں صرف ہوا۔آپ ۱۰ جنوری ۱۹۳۵ء کو جاپان پہنچے اور ۲ اگست ۱۹۳۸ء کو واپس تشریف لے آئے۔ان کے بعد صوفی عبدالغفور جالندھری صاحب جاپان میں مبلغ مقرر ہوئے۔آپ مارچ ۱۹۳۵ء کو جاپان پہنچے اور جنوری ۱۹۳۷ء کو واپس تشریف لے آئے۔رپورٹ سالانہ صدر انجمن احمد یہ ۱۹۳۷ء۔۱۹۳۸ء ص ۱۴۵- ۱۴۷)