سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 464 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 464

464۔پاس مختلف قسم کی افواہیں پہنچتی ہیں تو چاہیے کہ وہ انہیں رسول اور اولی الامر کے پاس پہنچائیں تا کہ وہ ان سے حقیقت معلوم کر لیں جب کہ منافقین کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ان خبروں کو مشہور کر دیتے ہیں۔( النساء ۸۴)۔بعد کے حالات نے ثابت کیا کہ یہ اخبارات ایک منظم سازش کا حصہ بن کر یہ خبریں شائع کر رہے تھے۔اس صورتِ حال میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے الفضل میں ایک نوٹ شائع فرمایا جس کا عنوان تھا۔ربوہ کے متعلق ایک مفتر یانہ پراپیگنڈا کی تردید۔جماعت کوفتنہ انگیزوں کی طرف سے ہوشیار رہنا چاہئیے۔اس میں آپ نے تحریر فرمایا 'پنجاب اور کراچی کے بعض اخباروں میں اس قسم کے فتنہ انگیز نوٹ شائع ہوئے ہیں کہ امام جماعت احمدیہ کے ربوہ سے تشریف لے جانے کے بعد ربوہ میں نعوذ بااللہ پارٹی بازی اور سازشوں کا بازار گرم ہے اور مختلف پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور نو جوان سروں پر کفن باند ھے پھرتے ہیں اور ہر لحظہ خونریزی کا خطرہ ہے۔جماعت کے احباب اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ رپورٹیں از سرتا پا افترا اور سو فیصدی جھوٹ ہیں جو ہمارے ایسے مخالفین نے جنہیں جھوٹ سے کوئی پر ہیز نہیں اپنے قدیم طریق کے مطابق حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی غیر حاضری سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے فتنہ پیدا کرنے کی غرض سے مشہور کرنی شروع کی ہیں تا کہ ایک طرف تو جماعت کے مخالف عناصر کو جماعت کے خلاف یہ خیال پیدا کر کے اکسایا جائے کہ اب یہ جماعت کمزور ہورہی ہے اور دوسری طرف خود جماعت کے سادہ لوح اور نا واقف طبقہ کے دلوں میں یہ گبھراہٹ اور بے چینی پیدا کی جائے کہ نامعلوم جماعت کے مرکز میں کیا ہو رہا ہے جس سے ہم دور افتادہ لوگ بالکل بے خبر ہیں۔۔۔۔۔باقی رہا جماعت کا سوال سو علاقہ وارامراء اور صدر صاحبان کو میری یہ نصیحت ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں نا واقف اور دور افتادہ دوستوں کو اس قسم کے فتنوں کے متعلق باخبر اور ہوشیار رکھیں اور انہیں بتا دیں کہ یہ سب جھوٹا اور مفتر یانہ پراپیگنڈا ہے جو بعض مخالفین کی طرف سے جماعت اور مرکز کی طرف سے کیا جا رہا ہے بلکہ حق یہ ہے کہ یہ پراپیگنڈا