سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 398 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 398

398 اس وقت صبر دعا اور نماز کی طرف توجہ کرنی چاہئیے۔۔۔۔۔اللہ سے استمد اد کر نے والا بہر حال غالب ہو گا۔اگر خدا ہے تو سیدھی بات ہے کہ اس سے زیادہ کوئی طاقتور نہیں۔اس لئے چاہے جتنی مخالفتیں ہوں۔جلسے جلوس ہوں قتل و غارت ہو بلعنت ملامت ہو جیتے گا وہی جس کے ساتھ خدا ہے۔(۶۸) ۲ اگست کو جماعت کے نام حضور نے اپنے پیغام میں ارشاد فرمایا کوئی بات ایسی نہ کرو جس سے دوسرے کو اشتعال آئے۔دنیا پر ثابت کر دو کہ اشتعال تمہارا دشمن دلاتا ہے۔اور تم صبر اور عفو کا اعلیٰ نمونہ دکھاتے ہو۔اور ساتھ ہی بہادری کا بھی۔کیونکہ مومن کبھی بزدل نہیں ہوتا۔ایمان اور بزدلی کبھی جمع نہیں ہوتے۔پس ڈر کو دل سے نکال دو۔اور دنیا پر ثابت کر دو کہ دنیا کا کوئی ظلم دنیا کا کوئی ستم، دنیا کا کوئی جبر تم کو صداقت سے پھر انہیں سکتا۔محمد رسول اللہ ﷺ کی روح اپنے متبعین سے ایک دفعہ پھر ایثار اور قربانی کا مطالبہ کر رہی ہے۔پس تم اس ایثار اور اس قربانی کا نمونہ پیش کرو جو تمہیں صحابہ کا مثیل بنادے۔تا رسول کریم ﷺ کی روح خوش ہو جائے۔(۶۹) بعض لیڈروں کی شرافت ، وزیر اعظم کی ۱۴ اگست کی تقریر: کشمکشوں سے یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر بہت سے لیڈروں نے شرافت اور اصول پسندی کا مظاہرہ کیا۔صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ خان عبد القیوم خان صاحب نے واضح اعلان کیا کہ ان کے صوبے میں احرار احمدی تنازع موجود نہیں ہے اور اگر کسی نے صوبے کی پر امن فضا کو اس قسم کی کشتی خراب کرنے کی کوشش کی تو وہ ایسے عناصر کو سختی سے دبا دیں گے۔مسلم لیگ ایک سیاسی جماعت ہے اس میں جماعت احمدیہ کے متعلق قرار داد زیر بحث لانا مناسب نہیں تھا۔(۷۰) بعض کشمیری لیڈر تو جماعت کے خلاف بیان بازی میں شامل ہو گئے لیکن کچھ شریف النفس لیڈروں نے مشترکہ بیان میں جماعت کے خلاف تحریک کی مذمت کی اور اندیشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کے جھگڑے بہت زیادہ اہم مسائل سے قوم کی توجہ ہٹادیں گے اور قومی اتحاد پارہ پارہ ہو جائے گا۔اور کشمیر کو آزاد کرانے کا قومی عزم کمزور ہو جائے گا۔(اے)