سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 26 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 26

26 26 ارجنٹائن:۔۱۹۳۶ء میں ارجنٹائن کا مشن قائم ہوا۔مولوی رمضان علی صاحب یہاں پر اشاعتِ اسلام کا فریضہ سر انجام دے رہے تھے۔ملک کا دار الحکومت بونس آئرس ان تبلیغی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔بہت سے عرب آباد کار بالخصوص شام اور لبنان سے یہاں آکر آباد ہوئے تھے۔اور یہاں پر ان مسلمانوں نے اپنی تنظیمیں قائم کی تھیں۔ان میں خاص طور پر تبلیغی کوششیں کی جارہی تھیں۔۱۹۳۹ء تک بونس آئرس میں جماعت قائم ہو چکی تھی اور نظام جماعت بھی قائم ہو چکا تھا۔نو احمدیوں کی تربیت کے لئے ہر ہفتہ تربیتی مجالس منعقد کی جاتیں جن میں بسا اوقات غیر احمدی بھی شرکت کرتے۔اب تک بیعت کرنے والوں میں اکثریت عربوں کی تھی (۱ تا ۹) (۱) فاروق کے جون ۱۹۳۹ء ص ۶ (۲) فاروق ۱۴ جون ۱۹۳۹ء ص ۸ (۳) فاروق ۲۱ جون ۱۹۳۹ء ص ۸ (۴) فاروق ۱۴ اگست ۱۹۳۹ء ص ۶ (۵) فاروق ۱۲۸ اگست ۱۹۳۹ ء ص ۲ (۶) فاروق سے ستمبر ۱۹۳۹ ء ص ۷ (۷) فاروق ۱۴ اکتوبر ۱۹۳۹ء ص ۲ (۸) فاروق ۲۱ نومبر ۱۹۳۹ء ص ۱۰ (۹) فاروق ۱۴دسمبر ۱۹۳۹ء ص ۹ نائیجیریا: نائیجیر یا براعظم افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔یہاں پر ۴۰۰ سے زیادہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے اور مختلف زبانیں بولنے والے باشندے بستے ہیں۔لیکن شمال میں فولانی اور ہاؤ سا قبائل ، جنوب مغرب میں یوروبا اور جنوب مشرق میں اگبو قبیلہ، یہاں کے بڑے قبائل ہیں۔مغربی افریقہ میں اسلام صحارا کے تجارتی راستوں کے ذریعہ نویں صدی میں پہنچا اور گیارہویں صدی عیسوی میں نائجیریا کے علاقے میں بربر اور عرب مسلمانوں کے ذریعہ پہنچا اور شمال مشرق میں واقعہ کانم بورنو سلطنت میں اسلام کا نفوذ شروع ہوا۔اس سلطنت میں سب سے پہلے تریپولی سے مسلمان تاجر پہنچے تھے۔اور چودہویں صدی کے آخر میں مسلمان تاجروں کی تبلیغ سے ہاؤ سا قوم کے لوگوں میں اسلام پھیلنا شروع ہوا۔سولہویں صدی کے آخر میں اور ستر ہویں صدی کے شروع میں نائجیریا کے شمال میں حضرت عثمان فود یو جیسی بزرگ مسلمان ہستی گذری۔حضرت خلیفۃ مسیح الثالث آپ کو مجددین میں شمار فرماتے تھے۔حضرت عثمان فودیو نے تبلیغ اور مسلمانوں کی تعلیم