سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 302 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 302

302 خیالات کا اظہار خود کرنا تھا تو ان تقاریر میں منصوبہ بندی اور ربط کا فقدان صاف ظاہر ہو رہا تھا۔یہ کاروائی اور تقاریر انٹرنیٹ پر اقوام متحدہ کی سائٹ پر موجود ہیں۔ہر کوئی انہیں پڑھ کر ان حقائق کو پرکھ سکتا ہے۔شام کے بعد لبنان کے مندوب کی تقریر ایک خوشگوار تبدیلی تھی۔لبنان بھی تقسیم کی تجویز کی مخالفت کر رہا تھا۔انہوں نے بھی جذبات کا اظہار کیا لیکن ساتھ اپنے بیان کے حق میں ٹھوس دلائل بھی پیش کئے۔آغاز میں ہی انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ مختلف ممالک پر ووٹ حاصل کرنے کے لئے ناجائز دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ مختلف ممالک کے نمائیندوں کو اُن کے بستروں کے اندر بھی Tackle کیا جا رہا ہے۔ان کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پھر انہوں نے کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی میں کینیڈا کے مندوب نے سوال اُٹھایا کہ کس قانونی اصول کی بنیاد پر فلسطین ایک متحدہ ریاست کا سوال اُٹھایا جا رہا ہے۔تو پاکستان کے مندوب نے فوراً جواب دیا کہ چارٹر کی بنیاد ہی حق خود اختیاری پر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ فلسطین کی ایک متحدہ ریاست کی بنیاد اسی دلیل پر ہے، جس دلیل پر کینیڈا کی ایک متحدہ ریاست قائم ہے۔اس کے بعد انہوں نے سوویت یونین کی طرف سے پیش کئے گئے بعض دلائل کا رد کیا۔اور سویڈن کے مندوب کے بیان کا حوالہ دیا کہ اگر چہ یہ پلان بہت مناسب نہیں ہے لیکن ہم اسے اس لئے قبول کر رہے ہیں کیونکہ اس کا متبادل سامنے نظر نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ضمیروں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہم ایسے منصوبے کو منظور کرنے کی بات کر رہے ہیں ، جس پر ہمیں خود اطمینان نہیں ہے۔اگر یہ منصوبہ مسترد بھی ہو جائے تو دوبارہ ایڈ ہاک کمیٹی کام شروع کر سکتی ہے اور ایک اور بہتر منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔لبنان کے مندوب کی تقریر کے بعد یوراگوئے کے سفیر نے تقسیم کی حمایت میں ایک طویل تقریر کی۔بیٹی کے ملک کی طرف سے بھی ابھی واضح اظہار نہیں ہوا تھا کہ اس کی رائے کس طرف جائے گی۔اس لئے اس کے نمائندے کی تقریر کا بیتابی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔بیٹی کے نمائندے نے آغاز میں کہا کہ میں اپنے ووٹ کی وضاحت کرنے کے لئے ایک مختصر بیان دوں گا۔اور کچھ تمہید بیان کرنے کے بعد واضح طور پر اعلان کیا کہ میری حکومت کے نزدیک سب کمیٹی کی تجویز تسلی بخش نہیں ہے اور اس لئے بیٹی کا نمائندہ اپنی حکومت کے نظریے کے مطابق فلسطین کی تقسیم کے خلاف ووٹ دے گا۔یہ اعلان بڑی طاقتوں کے کیمپ میں کھلبلی مچانے کے لئے