سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 272 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 272

272 کا سر براہ Big Brother کے نام سے موسوم ہے اور ایک جملہ اس کتاب میں بار بار دہرایا جاتا ہے Big Brother is watching you یعنی بڑا بھائی تمہیں دیکھ رہا ہے۔مودودی صاحب چاہے اس نظریے سے متاثر ہو گئے ہوں لیکن قرآن کریم بہر حال اس قسم کے نظریات کو رد کرتا ہے۔قرآنِ کریم تو اعلان کرتا ہے لَا إِكْرَاهَ في الدين دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں۔قرآنِ کریم تو ہر شخص کو اختیار دیتا ہے کہ وہ اگر پسند کرے تو اس آسمانی حق کو قبول کرے اور اگر وہ اس کو اپنے لئے نہیں پسند کرتا تو اسے اس دنیا میں انکار کا اختیار دیا گیا ہے۔اگلے جہاں وہ آپ ہی اپنے کئے کی سزا پائے گا۔سورۃ کہف میں اللہ تعالیٰ نبی اکرم ﷺ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَقُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ ۖ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنُ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ (الكهف: ٣٠) ترجمہ: اور کہہ دے کہ حق وہی ہے جو تمہارے رب کی طرف سے ہو۔پس جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے سو انکار کر دے۔لیکن یہ سوال رہ جاتا ہے کہ اگر مودودی صاحب ایسی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس کا نقشہ 1984 میں کھینچا گیا ہے تو اس ریاست کا Big Brother کون ہوگا۔لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت کر کے انہیں سنوارنے کا اختیار کسے حاصل ہو گا۔اس سوال کا جواب مودودی صاحب کی اس تحریر میں مل جاتا ہے۔زندگی کا نظام جو آج باطل پرستوں فساق و فجار کی رہنمائی اور قیادت میں چل رہا ہے اور معاملات دنیا کی زمام کار جو خدا کے باغیوں کے ہاتھ میں آگئی ہے، ہم یہ دعوت دیتے ہیں کہ اسے بدلا جائے اور رہنمائی و امامت نظری و عملی دونوں حیثیتوں سے مومنین و صالحین کے ہاتھ میں منتقل ہو۔(۱۷) پہلے انہوں نے ” مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم “ ایک آخری حصہ میں یہ تمہید باندھی کہ ایک صالح جماعت ہونی بہت ضروری ہے ، پھر اس کتاب میں لکھا کہ ابھی مسلمانوں کی کوئی جماعت اس معیار پر پوری نہیں اترتی اس لئے میں جماعتِ اسلامی کے نام سے ایک نئی جماعت بنا