سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 253 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 253

253 میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہوا۔اور پہلے دو ماہ میں ایک پاکستانی کے علاوہ ایک سکاٹش عبدالحق پنڈر (Pinder) جماعت میں داخل ہوئے۔(۳۲) آپ نے گلاسکو میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت شروع کی اور سائیکلو سٹائل مشین پر ایک رسالہ مسلم ہیرلڈ بھی نکالنا شروع کیا۔کئی لوگ آپ کے دیئے ہوئے اشتہار دیکھ کر سخت برہم ہوتے اور بعض تو ان کو پھاڑ کر پھینک دیتے۔آپ نے استقلال سے تبلیغ کو جاری رکھا۔ساڑھے تین سال بعد آپ کو مبلغ بنا کر ٹرینیڈاڈ بھجوا دیا گیا۔(۴) اردن اردن کا ملک دوسری جنگِ عظیم کے بعد برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہو گیا تھا۔اور عبد اللہ بن حسین اس کے بادشاہ مقرر ہوئے تھے۔یہاں پر پہنچنے والے پہلے مبلغ مکرم رشید احمد صاحب چغتائی تھے جو پہلے فلسطین میں بطور مبلغ کام کر رہے تھے اور پھر حیفا سے اردن آگئے۔اس وقت فلسطین کے حالات خراب تھے اور حیفا سے کچھ احمدی بھی ہجرت کر کے اردن میں غریب الوطنی کے دن گزار رہے تھے۔چغتائی صاحب کو بھی ایک احمدی کے ساتھ مل کر ایک کرایہ کا کمرہ لے کر تنگی سے گذارا کرنا پڑا۔اردن میں آپ کا قیام سوا سال رہا۔اس دوران آپ نے اردن کے بادشاہ سے ملاقات کر کے انہیں حضور کا پیغام پہنچایا اور کئی بااثر شخصیات سے بھی ملاقات کی۔بعض اخبارات اور جرائد نے بھی آپ کی تبلیغی مساعی کا ذکر کیا۔اردن کے پہلے احمدی الکرک شہر کے عبد اللہ محمد المعایطہ اور ان کے اہل خانہ تھے۔مسقط مسقط میں جانے والے پہلے مبلغ مکرم مولوی روشن دین صاحب تھے۔جو ایک پاکستانی احمدی کے ساتھ فروری ۱۹۴۹ء میں مسقط گئے۔یہ پاکستانی احمدی وہاں پر فوڈ آفیسر تھے۔مولوی روشن دین صاحب کو مرکز کی طرف سے خرچ نہیں ملتا تھا۔وہ ملازمت کر کے اخراجات برداشت کرتے۔مگر تبلیغ کی پاداش میں انہیں کئی دفعہ ملازمت سے برخواست کیا گیا۔آپ ۱۹۶۱ ء تک وہاں پر اس طرح خدمات بجالاتے رہے۔(۱) الفضل ۲۰ مارچ ۱۹۴۹ ء ص ۴ (۲) الفضل ۱۹ مئی ۱۹۴۹ء ص ۵ (۳) الفضل ۱۲ جون ۱۹۴۹ء ص ۲ (۴) الفضل ۱۲۲ کتوبر ۱۹۵۲ء ص ۱