سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 80 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 80

۸۰ میں ہو سکے اور جماعت کے نو نہال حضرت مسیح موعود اور جماعت کے پاک نفس بزرگوں کی صحبت میں رہ کر اپنے اندر اسلام اور احمدیت کی حقیقی روح پیدا کر سکیں۔سو الحمد للہ کہ مدرسہ نے اس غرض کو وبصورت احسن پورا کیا ہے۔یہ مدرسہ پرائمری کی جماعت سے شروع ہوا تھا اور حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہی ہائی کے معیار تک پہنچ گیا تھا اور سلسلہ کے بہت سے مبلغ اور دوسرے ذمہ دار کارکن اسی مدرسہ کے فارغ التحصیل ہیں مدرسہ کے انتظام کے لئے حضرت مسیح موعود نے ایک کمیٹی مقرر فرما دی تھی۔دوسرا نیا کام ۱۸۹۸ء میں یہ شروع ہوا کہ حضرت مسیح موعود کی دیرینہ خواہش کے مطابق لے اس سال قادیان سے ایک ہفتہ واری اخبار جاری کیا گیا جس کی غرض وغایت سلسلہ کی تبلیغ اور سلسلہ کی خبروں کی اشاعت اور جماعت کی تعلیم و تربیت تھی۔اس سے پہلے قادیان میں جماعت کا اپنا پر لیس تو موجود تھا جو۱۸۹۳ء سے جاری تھا مگر اخبار ابھی تک کوئی نہیں تھا۔سو ۱۸۹۸ء میں آکر یہ کمی بھی پوری ہوگئی۔یہ اخبار جس کا نام الحکم تھا جماعت کے انتظام کے ماتحت جاری کردہ نہیں تھا بلکہ مالی ذمہ داری کے لحاظ سے ایک پُر جوش نوجوان شیخ یعقوب علی صاحب تراب حال عرفانی کی انفرادی ہمت کا نتیجہ تھا مگر بہر حال وہ جماعت کا اخبار تھا اور جماعت کی عمومی نگرانی کے ماتحت تھا اور اس کے ذریعہ جماعت کی ایک اہم ضرورت پوری ہوئی۔یہ اخبار ابتداء ۱۸۹۷ء میں امرتسر سے جاری ہوا تھا مگر ۱۸۹۸ء کے شروع میں قادیان آ گیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد یعنی ۱۹۰۲ء میں قادیان سے ایک دوسرا اخبار البدر نامی بھی جاری ہو گیا اور ان دونوں اخباروں نے مل کر حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں سلسلہ کی بہت عمدہ خدمت سرانجام دی۔چنانچہ بعض اوقات حضرت مسیح موعود ان اخباروں کو جماعت کے دو بازو کہہ کر یادفرمایا کرتے تھے۔۱۸۹۸ء کا سال جماعت کی اندرونی تنظیم کے لحاظ سے خاص خصوصیت رکھتا ہے چنانچہ جن دو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے اور انہیں احمدی اصلاحات کا اوپر ذکر گزر چکا ہے یعنی مدرسہ اور اخبار کا اجراء ان کے لڑکیوں کا رشتہ نہ دینے کے متعلق احکامات:۔علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لے دیکھو اشتہارات منسلکہ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۳۶