سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 68 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 68

۶۸ کے ان پر اظہار خیالات کی دعوت دی گئی۔چنانچہ جملہ اقوام اور جملہ مذاہب کے نمائندے اس جلسہ مذاہب میں شرکت کے لئے تیار ہو گئے۔یعنی ہندو، عیسائی ،سکھ ، برہمو، مسلمان وغیرہ سبھی اس جلسہ میں شریک ہوئے اور حضرت مسیح موعود کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کی تجویز کو بار آور بھی کر دیا اور اصل سہرا آپ کے سر رہا مگر دوسری طرف اس تجویز کو غیروں کے منہ سے نکلوا کر اس کامیابی کو جو اس جلسہ میں آپ کو ہونے والی تھی دوبالا کر دیا۔الغرض یہ جلسہ ہوا اور حضرت مسیح موعود نے بھی مقررہ سوالات پر ایک مضمون لکھا اور خدا سے علم پا کر پہلے سے اعلان کر دیا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ میرا یہ مضمون سارے مضمونوں پر غالب رہے گا اور اس کے ذریعہ سے اسلام کو ایک نمایاں فتح حاصل ہوگی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ مسلم۔غیر مسلم۔دوست۔دشمن سب نے بالاتفاق اقرار کیا کہ یہ مضمون واقعی سارے مضمونوں پر غالب رہا ہے اور اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ چونکہ مضمون لمبا تھا اور مقررہ وقت پر ختم نہیں ہو سکا اس لئے لوگوں کی متفقہ خواہش پر صرف اس مضمون کی خاطر جلسہ کا ایک دن بڑھایا گیا۔اس جلسہ میں آریوں نے بھی اپنا مضمون پڑھا۔عیسائیوں نے بھی پڑھا۔سکھوں نے بھی پڑھا۔برہمو سماج والوں نے بھی پڑھا۔حضرت مسیح موعود کے مخالف مسلمانوں نے بھی اپنا مضمون پڑھا۔مگر اس وقت بلا استثناء ہر زبان پر یہی کلمہ جاری تھا کہ مرزا صاحب کے مضمون کے آگے سارے مضامین ماند پڑ گئے ہیں لے اور یہ فتح ایسے حالات میں حاصل ہوئی کہ حضرت مسیح موعود نے پہلے سے اشتہار دے کر عام اعلان کر رکھا تھا کہ مجھے خدا نے خبر دی ہے کہ یہ مضمون سارے مضمونوں پر غالب رہے گا۔ہے اور پھر یہ فتح صرف ایک وقت فتح نہیں تھی بلکہ جب یہ مضمون چھپ کر شائع ہوا اور بعد میں انگریزی میں بھی اس کا ترجمہ چھپا تو یورپ اور امریکہ کے مشہور اہل الرائے اصحاب اور خبارات نے بھی اس مضمون کی لطافت اور اس کی طاقت اور اس کے حسن بیان اور اس کے مضامین کی ندرت اور اس کی گہری روحانیت اور اس کے بے نظیر اثر کو تسلیم کیا اور اس کے متعلق نہایت زور دار یو یو شائع کئے۔الغرض اس موقعہ پر آپ کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر جس ے حقیقة الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹۲،۲۹۱ دیکھو آپ کا اشتہار مورخہ ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۴ ۶۱ جدید ایڈیشن